جل شکتی وزارت

گنگا کی صفائی کے قومی مشن نے آگرہ کے لیے تقریباً 583 کروڑ روپے کے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے


آگرہ شہر سے یمنا ندی  میں گندے پانی  کو گرنے سے روکنے کے لیے 177.6 ایم ایل ڈی  صلاحیت والے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر

Posted On: 25 AUG 2022 6:15PM by PIB Delhi

 گنگا کی صفائی سے متعلق قومی مشن (این ایم سی جی)، اتر پردیش جل نگم اور میسرز وشوراج انوائرمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (وی ای پی ایل) کے درمیان ہائبرڈ اینوئٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر مبنی آگرہ کے لیے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) کے فروغ کے لئے 25 اگست 2022 کو  این ایم سی جی دفتر میں ایک سہ فریقی  رعایتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ ٹھیکہ کل 582.84 کروڑ روپے کی لاگت پردیا گیا ہے۔

بیسن – اپروچ سے یمنا ندی میں آلودگی کو کم کرنے کے لئے این ایم سی جی نے 177.6 ایم ایل ڈی کی کل صلاحیت کے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی تعمیر کے لئے  پروجیکٹ کو منظوری دے دی ۔ اس میں دیگر کام جیسے انٹرسیپشن اور ڈائیورژن (آئی  اینڈ ڈی) ڈھانچے کو فروغ دینا ، آئی اینڈ ڈی نیٹ ورک بچھانے، 15 برسوں کے لئے آپریشن اور رکھ رکھاؤ   سمیت سیویج پمپنگ اسٹیشن  وغیرہ بھی شامل ہوں گے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد آگرہ شہر میں  موجودہ سیوریج مسائل  پر توجہ دینا ہے جو یمنا  ندی کو آلودہ کرتے ہیں۔ پروجیکٹ  کے عمل درآمد  کے طور پر، آگرہ شہر سے یمنا ندی میں صفائی کے بغیر سیویج نہیں چھوڑا جائے گا جس سے ندی  میں آلودگی میں کم آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XML6.jpg

 

این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی۔ اشوک کمار نے   ٹھیکے دینے کا  عمل  پورا ہونے پر خوشی  کا اظہار اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ  یہ پروجیکٹ  ہائبرڈ اینوئٹی موڈ پر مبنی پی پی پی (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) ماڈل کے تحت نافذ کیا جائے گا اور جو یہ یقینی بنائے گا کہ ایس ٹی پی کوآپریشن اور رکھ رکھاؤ  سخت پرفارمنس ضرورتوں کے مطابق ہو۔ جناب  کمار نے کہا، "یہ پروجیکٹ یمنا ندی، جو گنگا  ندی کی  اہم معاون ندیوں میں سے ایک ہے،اس  میں کسی بھی صفائی کے بغیر گندے  پانی کو روکنے کے مقصد کے حصول میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔"

رعایت سمجھوتے پر جنات راج کمار شرما، سپرنٹنڈنگ انجینئر، یوپی جل نگم، جناب ستیہ جیت راوت،،مجازدستخط کنندہ ، میسرز وشوراج انوائرمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور جناب بنود کمار، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ایم سی جی نے دستخط کیے۔ دستخط کرنے کی تقریب کے دوران  جناب ہمانشو بدونی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ایم سی جی اور جناب ارون لکھانی، سی ایم ڈی، وی ای پی ایل بھی ریاستی ایجنسیوں  اور رعایت یافتہ کے  دیگر نمائندوں کے ساتھ موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OQFM.jpg

 

جناب  لاکھانی نے کہا، "وی ای پی ایل ہمیشہ سے پائیدار اور ماحولیات سے متعلق پروجیکٹوں میں مصروف رہا ہے۔ سیویج  کی صفائی کے پروجیکٹ کے سماجی اور صحت پر پڑنے والے اثرات ہم سبھی بخوبی واقف ہیں۔ یہ وی ای پی ایل کے لیے ایک اہم  پروجیکٹ ہے اور گنگا کی صفائی سے متعلق مشن میں تعاون دے گا ۔ ہم یوپی جل نگم اور این ایم سی جی کے  تعاون سے پروجیکٹ کو  مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9540)



(Release ID: 1854536) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi