قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے ای ایم آر ایس اساتذہ اور فیکلٹی کو سوشل میڈیا کی خصوصیات سے روشناس  کرانے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ورچوئل ورکشاپ کا  انعقاد کیا

Posted On: 25 AUG 2022 3:00PM by PIB Delhi

 

قبائلی امور کی وزارت کے تحت نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے ای ایم آر ایس  اساتذہ اور فیکلٹی کو سوشل میڈیا کی خصوصیات اور ٹولز سے روشناس کرانے  کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

گزشتہ بدھ کو نئی دہلی میں واقع  این ای ایس ٹی ایس کے ہیڈکوارٹر سے اس آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس  لائن سیشن میں این ای ایس ٹی ایس  کے کمشنر جناب  اسیت گوپال، فیس بک انڈیا کے پالیٹکس و ایڈوکیسی پارنٹرشپ کے ہیڈآف گورنمنٹ جناب   آشیش پانڈے، ٹویٹر انڈیا کے پبلک پالیسی و فلانتھراپی کے سینئر  ڈائریکٹر جناب سمرین گپتا، پی آئی بی کے اسسٹنٹ  ڈائرکٹر جناب سشیل کمار اور وزارت و این ای ایس ٹی ایس کے دیگر افسران نے اس پروگرام کی رہنمائی کی۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر سے 378 اکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ  اس سیشن میں آن لائن طریقے سے  شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y97I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BKGV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NFAW.jpg

 

جناب سشیل کمار نے فارمل سسٹم  میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے وقت برتی جانے والی  احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا ۔ جناب آشیش پانڈے نے  بنیادی اور مواد کے   بہترین  طریقوں ،بوسٹنگ اور اشتہارات  کی بنیادی باتوں کی جانکاری دی۔ وہیں ، جناب سمیرن گپتا نے ٹویٹر کو پیش کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے پرنسپل اور اساتذہ دنیا سے جڑنے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال  کر سکتے ہیں، جو ان کے لیے اہم ہے۔

اس پروگرام کی صدارت این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اسیت گوپال نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ کیسے میڈیا چوتھے اہم ستون کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے۔ جناب گوپال نے کہا کہ  اس کا استعمال  بڑی ذمہ داری کے ساتھ کیاجانا چاہئے کیونکہ طاقت کے ساتھ جواب دہی ہوتی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ای ایم آر ایس کو بہترسماجی  رسائی اورعالمی وابستگی کے لئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کا استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

اس ورکشاپ میں نامور مقررین نے اکلویہ ماڈل اسکولوں کے شرکاء کو فیس بک اور ٹویٹر  کی شکل میں سوشل میڈیا ہینڈلز کی ہمہ گیر اور محفوظ استعمال کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے علاوہ انہیں دوسرے کے ساتھ منسلک ہونے اور مختلف ٹولز کا استعمال کرکےمختلف پلیٹ فارمز پر مواد کو مشترک کرنے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9530)



(Release ID: 1854504) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi