امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال پر آج نئی دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی
جناب امیت شاہ نے امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سلامتی ایجنسیوں اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا
جناب شاہ نے کہا کہ ایک خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے سلامتی افواج کو سرحد اور ایل او سی کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے
مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتہائی محتاط اور منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے ذریعے مربوط کوششیں جاری رکھیں
مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ سیکورٹی فورسز کی مدد سے پراکسی جنگ کو فیصلہ کن شکست دیں گے
Posted On:
25 AUG 2022 7:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 اگست 2022:
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال پر آج نئی دہلی میں جائزہ میٹنگ کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال اور حکومت ہند کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں بشمول فوج اور جموں و کشمیر حکومت نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
جناب امت شاہ نے گزشتہ چند برسوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات کو کم کرنے کے لیے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اس سال امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقہ کی سلامتی ایجنسیوں اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جو کوویڈ-19 وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوئی تھی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی محتاط اور منصوبہ بند کارروائیوں کے ذریعے مربوط کوششیں جاری رکھیں۔ یو اے پی اے کے تحت درج مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تفتیش بروقت اور موثر ہونی چاہیے۔ متعلقہ ایجنسیوں کو معیاری تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر کا قیام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے سیکورٹی فورسز کو سرحد اور ایل او سی کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ دہشت گردوں، اسلحہ اور گولہ بارود کی سرحد پار نقل و حرکت کا خوف ختم ہونے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام سیکورٹی فورسز کی مدد سے پراکسی جنگ کو فیصلہ کن شکست دیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے ایکو سسٹم میں ایسے عناصر شامل ہیں جو عام آدمی کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے والی دہشت گردانہ و علیحدگی پسندانہ مہم کو مدد، اکساہٹ اور حمایت دیتے ہیں، انھیں ختم کرنا ضروری ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9542
(Release ID: 1854493)
Visitor Counter : 182