بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
نوتزئین شدہ برطانیہ میں بناہوا منفرد نوعیت کا پیڈل اسٹیمر جوورثہ جاتی قدروقیمت کاحامل بھی ہے ، اسے ایس ایم پی کولکاتہ میں کارپوریٹ اورتفریحی سہولتوں کے ساتھ جلد ہی عوام الناس کے لئے کھول دیاجائے گا
Posted On:
24 AUG 2022 11:38AM by PIB Delhi
1944میں برطانیہ کی ڈمبارٹن گودی میں تعمیر ہوئے لگ بھگ 62میٹرطویل اور9.2میٹرچوڑے ‘‘پی ایس بھوپال ’’ نامی پیڈل اسٹیمر کا شیاماپرساد مکرجی بندرگاہ –کولکاتہ (سابقہ کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ ) کے نمبر 22کے پی ڈی کے مقام پر تربیتی جہاز کے طورپر استعمال کیاجارہاتھا ۔ سال 2019 میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ پٹے کے سمجھوتے کی مدت پوری ہوجانے کے بعد، ایس ایم پی کولکاتہ ، اس جہاز کی تزیئین کاری کرناچاہتاتھا ۔ ایس پی ایم کولکاتہ کے چیئرمین جناب ونیت کمار نے بتایاکہ کہ ورثہ جاتی قدروقیمت کے حامل اس جہاز کو عوام الناس کے لئے کھول دینے کی غرض سے ایسا کرنے کا منصوبہ تھا اوراس کے مطابق ایس ایم پی کولکاتہ نے اس بحری جہاز کو طویل مدتی پٹے پرحاصل کیا جو کہ اس وقت بہت خراب حالت میں تھا ۔
طویل مدت کے لئے پٹے پرحاصل کرنے کا عمل ، کھلے ٹینڈر کے ذریعہ انجام دیاگیااور اس کے ساتھ یہ مشروط تھا کہ یہ بحری جہاز پٹے کی پوری مدت کے دوران ایس ایم پی کولکاتہ کی ملکیت رہے گا۔
پٹے کی شرائط کے مطابق ، ‘‘پی ایس بھوپال ’’دریاکے کناروں سے متصل حصے میں رہے گااور یہ خود اپنی تیارکی ہوئی بجلی سے چلے گا۔ اس بحری جہاز پر نمائش کی جگہ ہوگی جب کہ ایک ریستوراں اورایک چھوٹے اجتماع کےلئے بھی جگہ مختص ہوگی ۔
مذکورہ بحری جہاز ، تکمیل کے مراحل میں ہے اور جہازپرسوار مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے غرض سے دریامیں چند آزمائشیں بھی کی گئی ہیں ۔
ایس ایم پی کولکاتہ کے چیئرمین جناب ونیت کمارکے مطابق ، ایس ایم پی کولکاتہ کا ، بھارتی برصغیرمیں ، اپنی نوعیت کے اس پہلے جہاز ، جس کی حال میں تزئین کاری کی گئی ہے ، کا جلد ہی افتتاح کرنے کا ارادہ ہے ۔
حالانکہ اس وقت پیڈل ، فعال نہیں ہے ، بحری جہاز کے اصل ڈھانچہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس میں نئے خاص انجن نصب کئے گئے ہیں تاکہ بحری جہاز مسافروں کو لے کر یہ جہاز دریا میں چل سکے اورمسافروں میں 1944میں تعمیر شدہ اس بحری جہاز پرسفر کا حقیقی احساس پیداہوسکے ۔
*************
(ش ح ۔ع آ ۔ ع آ)
U -9472
(Release ID: 1854073)
Visitor Counter : 121