زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت نے انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی


مویشیوں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے: جناب نریندر سنگھ تومر

آزادی کے امرت کال کے دوران ہندوستان کو بہترین ملک بنانے میں سب کو اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے: وزیر زراعت

Posted On: 23 AUG 2022 5:49PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مویشیوں  کے علاج سے متعلق تحقیقی ادارہ (آئی وی آر آئی)، عزت نگر (بریلی) کا 10 واں کانووکیشن آج مرکزی وزیر برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود جناب نریندر سنگھ تومر کے بطور مہمان خصوصی شرکت کے ساتھ منعقد  ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ملک کو بدلنے اور آگے بڑھانے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M4XL.jpg

جناب تومر نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ہر کسی کو اپنی پرانی قراردادوں کو مکمل کرنا ہوگا اور ساتھ ہی نئی قراردادوں پر کام شروع کرنا ہوگا۔ جب تک ہندوستان ملک کی آزادی کے 100 سال (امرت کال) مکمل کرے گا، ہندوستان کو دنیا کی بہترین قوم کے طور پر ثابت   ہونا چاہئے۔ اس کے لیے ادارے اور طلبہ سب مل کر ملک و قوم کے لیے اپناتعاون پیش کریں۔

کانووکیشن میں ڈگریاں حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور طلباء بہترین تعلیم حاصل کرکے فخر محسوس کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A7KB.jpg

فطرت اور جانوروں کے درمیان تعلق کو اٹوٹ قرار دیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں اور پرندوں کا خیال رکھنا اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ جانوروں کی بہت اہمیت ہے، اس لیے ہم جانوروں کو مویشی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ ہندوستان میں مویشیوں کی کل آبادی 535.78 ملین ہے اور پولٹری کی آبادی 851.18 ملین ہے، جو تقریباً ہماری آبادی کے برابر ہے۔ ملک کی مویشیوں کی دولت نہ صرف عددی اعتبار سے بلکہ جینیاتی تنوع کے لحاظ سے بھی کافی مالا مال ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ زراعت کا شعبہ صرف دیگر متعلقہ شعبوں بشمول مویشی پروری ، مہال  پروری اور ماہی پروری کے ساتھ مکمل ہو سکتا ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے زراعت کے ساتھ ساتھ مویشی پروری سمیت دیگر شعبوں میں بھی ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔ جانوروں کی افزائش نسل کو بہتر بنانا، انہیں صحت مند رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب دودھ دینے والے مویشیوں میں بیماری پیدا ہوتی ہے تو لوگ بھی اس  سے متاثر ہوتے ہیں۔  مویشی پروری کے شعبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آتم نر بھر بھارت (خود کفیل بھارت) مہم کے تحت 15000 کروڑ روپے کے خصوصی پیکج کا انتظام مویشی  پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کی شکل میں کیا ہے۔ جناب تومر نے بتایا کہ حال ہی میں دیسی ویکسین (لومپی – پرو ویک  آئی این ڈی /  لومپی – پرو ویک- آئی این ڈی)  کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مویشیوں کو جلد کی گانٹھ کی بیماری سے بچایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SRFR.jpg

اس موقع پر جناب تومر نے زراعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، سابق مرکزی وزیر اور بریلی کے رکن پارلیمنٹ جناب سنتوش کمار گنگوار، آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (مویشی سائنس) ڈاکٹر بھوپیندر ناتھ ترپاٹھی،  آئی  وی آر آئی  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تریوینی دت اور دیگر معززین کی موجودگی میں ڈگریاں اور ایوارڈ پیش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QT03.jpg

تقریب کے دوران آئی وی آر آئی  کی طرف سے تیار کردہ تین ٹیکنالوجیز جاری کی گئیں۔ ڈاکٹر مہیندر پال یادو، ڈاکٹر کمل مال بوجربروا اور ڈاکٹر انیل کمار سریواستو کو ہندوستان کے مویشیوں  کے علاج سے متعلق تحقیقی ادارہ (ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی) کی وگیان-وریدھی (اعزازی) کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CWU3.jpg

جناب  تومر نے آئی وی آر آئی کمپلیکس میں سوامی وویکانند آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-9468



(Release ID: 1854064) Visitor Counter : 137