وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے گجرات میں تلاشی کی کارروائی

Posted On: 23 AUG 2022 8:10PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 09.08.2022 کو  بنیادی طور سے سیرامک ٹائلس بنانے اور اس کے کاروبار میں مصروف ایک تجارتی گروپ کے  خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی  چلائی۔ تلاشی کی یہ کارروائی کل 36 عمارتوں میں انجام دی گئی، جو راجکوٹ، موبی، احمد آباد، رائے پور، گوہاٹی، گڑگاؤں اور کولکاتا میں پھیلی ہوئی ہیں۔  اس مہم کے دوران مالیات کی فراہمی میں شامل افراد کے خلاف بھی  تلاشی کی کارروائی کی گئی۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران دستاویز اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں کئی مجرمانہ شواہد  ہاتھ لگے جنہیں ضبط کر لیا گیا۔  ان ثبوتوں کے ابتدائی جائزہ سے انکشاف ہوا کہ یہ گروپ  بڑے پیمانے پر ٹیکس کی چوری کرتا تھا اور اس کے لیے اس نے مختلف طریقے استعمال کیے، جیسے کہ  نقد میں کئی چیزیں فروخت کیں جن کا بہی کھاتہ میں کوئی ذکر نہیں ہے،  فروخت کی گئی چیزوں کی انوائسز مکمل نہیں ہیں اور  فرضی خریداریوں کی بکنگ۔ یہ گروپ متعلقہ فریقوں سے جعلی غیر محفوظ قرض کی شکل میں بے حساب پیسے اور کولکاتا کی شیل کمپنیوں سے شیئر کیپٹل لینے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ایسے بھی کئی شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس گروپ  نے مالیات کی فراہمی میں مصروف گجرات کے ایک شخص کی رہائش گاہ کے پتہ والے ریگولر اکاؤنٹ میں بے حساب رقم  منتقل کی ہے۔

ابھی تک کی تلاشی میں 300 کروڑ روپے سے زیادہ  کی بے حساب لین دین کا انکشاف ہوا ہے، جس میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا لون بھی شامل ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9456



(Release ID: 1854014) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi