ٹیکسٹائلز کی وزارت

ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائلز مارکیٹ کی ترقی کی غرض سے  ایک مضبوط راہ ہموار کرنے کے لیے مضبوط بین وزارتی تال میل اور تعاون وقت کی ضرورت ہے: محترمہ درشنا جردوش


منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ نے کہا کہ تکنیکی ٹیکسٹائلز جیسے جیو ٹیکسٹائلز شمال مشرقی علاقہ  بالخصوص منی پور میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں زبردست مواقع رکھتے ہیں

زراعت، کھیلوں، بنیادی ڈھانچے، دستکاری کے شعبوں میں تیز رفتار ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ممتاز صنعتوں کو ریاست میں مدعو کیا

دیگرشعبوں  کے  ساتھ زراعت، جنگل بانی ، ریلوے، باغبانی، روڈ ویزمیں، خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں میں ایپلی کیشن  کے استعمال کے ساتھ مستقبل میں تکنیکی ٹیکسٹائلز کا استعمال بڑھے گا۔محترمہ  نیمچا کپگن، وزیر ٹیکسٹائلز،محکمہ  کامرس و صنعت اور کوآپریشن ، حکومت منی پور

بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے فلیگ شپ پی ایم گتی شکتی ماڈل کے تحت منظوری اور اجازت کے لیے تیز رفتار طریقہ کار  قائم کیا گیا ہے، جس میں تکنیکی ٹیکسٹائلز، خاص طور پر جیو ٹیکسٹائلز کے استعمال کے لیے زبردست مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے

Posted On: 23 AUG 2022 6:03PM by PIB Delhi

 

ٹیکسٹائلز کی وزارت نے انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے تعاون سے 23 اگست 2022 کو امپھال، منی پور میں تکنیکی ٹیکسٹائلز کانفرنس کا اہتمام کیا۔ کانفرنس کا افتتاح مہمان خصوصی منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب  این بیرین سنگھ اور مہمان ذی وقار مرکزی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائلز اور ریلویز محترمہ  درشنا وکرم جردوش، اور معزز مہمان وزیر برائے ٹیکسٹائلز، محکمہ کامرس وصنعت   اور کوآپریشن، حکومت منی پور محترمہ  نیمچاکپگن نے کیا ۔ کانفرنس میں جیو ٹیکسٹائلز اور ایگرو ٹیکسٹائلز کی ایپلی کیشن  اور استعمال سے متعلق تکنیکی سیشنز پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VL2S.jpg

کانفرنس میں 150 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا جن میں منی پور حکومت، ہندوستانی فوج، لائن وزارتوں اور مرکزی حکومت کے محکموں کے اہلکاراور نمائندے ، ہندوستان کے  معروف  صنعت کاراور  ریسرچ ایسوسی ایشن  شامل تھیں ۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیکسٹائلز اور ریلویز کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش نے ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائلز مینڈیٹ کے اطلاق اور استعمال کو آگے بڑھانے میں فعال بین وزارتی تعاون کی تعریف کی۔ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائلز مارکیٹ کی ترقی کے لیے ایک مضبوط راہ ہموار کرنے میں مضبوط بین وزارتی رابطہ اور تعاون بشمول وزارت ٹیکسٹائلز، وزارت خزانہ، وزارت سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور وزارت ریلوے، وزارت کامرس و صنعت، وزارت زراعت، وزارت کیمیکل اور فرٹیلائزر سمیت دیگر اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹیکسٹائلز کی وزارت کے مختلف اقدامات اور اسکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جن میں پی ایل آئی فار ٹیکسٹائلز، پی ایم مِترا اور این ٹی ٹی ایم شامل ہیں، کپاس پر مبنی ٹیکسٹائلز کے روایتی مرکز سے دنیا میں تکنیکی ٹیکسٹائلز اور ایم ایم ایف کے مرکز میں تبدیل کرنے کےلیے ، وزیر موصوف نے کہا، ’’ گتی شکتی ماڈل۔ ریاستوں کو کم سے کم منظوریوں اور اجازتوں کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے کے لیے ضروری قوت  فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان کے معزز وزیر اعظم کی رہنمائی میں کاروبار کرنے میں آسانی، کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

محترمہ جردوش نے یہ بھی بتایا کہ پی پی ای کٹس اور ماسک کے نیٹ درآمد کنندہ سے لے کر دوسرے سب سے بڑے برآمد کنندہ تک، ہندوستان نے میڈیکل ٹیکسٹائل زمیں بھی اپنی صلاحیتوں کو ڈرامائی طور پر بڑھایا ہے۔ قالینوں کی مقامی تیاری  سے لے کر ایئر بیگز تک دفاعی  سامان  سے لے کر پی پی ای کٹس تک، ہندوستان اس شعبے میں آتم نربھر ملک بننے کے لیے پیداوار اور برآمد کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی ٹیکسٹائلز مارکیٹ کی ترقی پر  توجہ مرکوز کرنے کا ایک اور اہم جزو مضبوط ہنر مندی اور تربیت ہے جس کے لیے این ٹی ٹی ایم  اسکیم کے تحت 400 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے منی پور حکومت کے عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعے جیو ٹیکسٹائلز اور ایگرو ٹیکسٹائلز کی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دیں۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ نے اس بات  کونمایاں کیاکہ منی پور اپنی سڑکوں اور ریلوے میں ،خاص طورسے امپھال سے ریاست کے ماوعلاقہ میں  تکنیکی ٹیکسٹائلز، خاص طور پر جیو ٹیکسٹائلز کے استعمال میں منفرد اور زبردست امکانات  کا حامل  ہے۔ ریاست کی  جیو ٹیکسٹائلز ٹیکنالوجی پہلے سے ہی منی پور میں امپھال – جریبام لائن پر ریلوے کی  پٹریوں میں استعمال میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں، خاص طور پر منی پور، سال بھر شدید بارش کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں جس کے نتیجے میں سیلاب، لینڈ سلائیڈ اور مٹی کا کٹاؤ ہوتا ہے جس سے جیو ٹیکسٹائلز کے استعمال کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور صنعت کے فریقوں  کو ریاست کی ضرورت کو سمجھنے پر ترجیح دینی چاہیے اور حکام اور صنعت کاروں سے درخواست کی کہ وہ انفراسٹرکچر کے منفرد مواقع کی نشاندہی کے لیے ریاست کا دورہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے ویژن اور رہنمائی کے تحت، ریاست منی پور میں پچھلے پانچ سالوں میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے ریاست میں لوجسٹکس اور نقل و حمل میں آسانی کے لیے امپھال – جریبام علاقہ  اور امپھال – دیما پور علاقہ  کے ساتھ سڑکوں کی ترقی کا انتظام کرنے کے لیے مخصوص  ٹیمیں قائم کرنے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے ریاست کی معروف  صنعتوں کو دعوت دی کہ وہ زراعت، کھیلوں، بنیادی ڈھانچے، دستکاری کے شعبوں میں تیز رفتار ترقی سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیر برائے ٹیکسٹائلز، محکمہ کامرس وصنعت   اور کوآپریشن،، حکومت منی پور محترمہ نیمچا کپگن  نے ہندوستان ، خاص طور پر شمال مشرقی خطے میں تکنیکی ٹیکسٹائلزکی اہمیت کو نمایاکیاجس نے نموپارہے شعبوں میں سے ایک کے طور پر نمایاں طور پر ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، جنگل بانی ، ریلوے، باغبانی، روڈ ویز سمیت دیگر شعبوں میں ایپلی کیشن کے  استعمال کے ساتھ تکنیکی ٹیکسٹائلز کا استعمال مستقبل میں بڑھے گا۔

ٹیکسٹائلز کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو سکسینہ کے ذریعہ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) اسکیم کے اجزاء پر ایک پریزنٹیشن دیاگیا۔ انہوں نے اسکیم کے چار اجزاءپر زور دیا جن میں  تحقیق، ترقی اور اختراع  ، ہنرمندبنانے، تربیت اور تعلیم؛ پرموشن  اور مارکیٹ کی ترقی؛ اور برآمد ات کا فروغ شامل ہے ۔

اس اسکیم کے تحت مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں اسپیشلٹی فائبر اور جیو ٹیکسٹائل کے شعبوں میں 108 کروڑ روپے کے 31 تحقیقی پروجیکٹوں کی منظوری ؛تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے وقف 31 نئے ایچ ایس این کوڈز تیار کرنا؛ اوربی آئی ایس کے تعاون سے 500+ اسٹینڈرس تیار کرنا شامل ہے  ۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9449)



(Release ID: 1854011) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Telugu