کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے ’محکمہ کامرس کی تنظیم نو‘ پر رپورٹ جاری کی


تنظیم نو کا مقصد ہندوستان کو عالمی تجارت میں ایک اہم کھلاڑی بننے کے لیے تیار کرنا ہے: جناب گوئل

ہندوستان کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے برآمدات میں اضافہ کلیدی رول ادا کرے گا: جناب گوئل

ہمارا مقصد 2030 تک 2 ٹریلین ڈالر کی برآمدات کو حاصل کرنا ہے: جناب گوئل

Posted On: 23 AUG 2022 8:54PM by PIB Delhi

 

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں ’محکمہ کامرس کی تنظیم نو کا ڈوزیئر‘ جاری کیا۔

رپورٹ جاری کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ کامرس کے پورے محکمے کی تنظیم نو کا مقصد ہندوستان کو عالمی تجارت میں ایک اہم عالمی کھلاڑی بننے کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نو 5 اہم ستونوں پر منحصر ہے: عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ بڑھانا، کثیر الجہتی تنظیموں میں قائدانہ کردار ادا کرنا، تجارت کو جمہوری بنانا، عالمی چیمپئن کے طور پر 100 ہندوستانی برانڈز بنانا، اور مینوفیکچرنگ کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان میں اقتصادی ژون قائم کرنا اور ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرکاری محکموں اور وزارتوں میں ملازمین کی ہنرمندی میں اضافہ اور اپ گریڈیشن کے مقصد سے مشن کرمیوگی کی شروعات کی تھی۔ جناب گوئل نے کہا کہ اس پر عمل کرتے ہوئے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کامرس کے محکموں کی تنظیم نو کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمیں بین الاقوامی بہترین طریقوں کو اپنانے اور دوسرے ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی اور دو طرفہ تعلقات کے لیے خود کو تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ تنظیم نو کی مشق ایک بہت بڑی کوشش ہے، جس میں آتم نربھر بھارت اور محکمہ کامرس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ رپورٹ کی 14 جلدیں محکمہ کے اندر موجود ہر حصے کے کردار کی وضاحت کرتی ہیں اور متوقع نتائج اور کارکردگی کے کلیدی اشارے بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دستور العمل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس قابل بنائے گا کہ وہ اصلاح شدہ محکمے میں اپنے کردار کو سمجھ سکیں اور تنظیم کو مؤثر طریقے سے انجام دینے میں مدد کریں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ برآمدات پر توجہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی حکومت کی کوششوں کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک رہی ہے، جس کا ذکر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2047 میں جب ہم 100 سال کے ہو جائیں گے تو ہندوستانی تجارت اور کامرس نہ صرف خوشحالی کی طرف ہندوستان کے سفر میں، ایک ترقی یافتہ ملک بننے میں ایک مضبوط عنصر ثابت ہوں گے، بلکہ پوری دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کریں گے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہم 2030 تک 2 ٹریلین ڈالر مالیت کی برآمدات حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس سے ہم عالمی تجارت میں سرفہرست ممالک میں شامل ہوں گے اور دنیا ہمیں دیکھنے کے انداز کو بدل دے گی۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے آگے بڑھ کر قیادت کی ہے اور پورے ایکسپورٹ ایکو سسٹم کو تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ وزیر اعظم کی مسلسل رہنمائی اور سرپرستی کی وجہ سے ہے کہ ہم نے نہ صرف برآمدات سے متعلق اہداف کو پورا کیا ہے بلکہ اس سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے دنیا بھر کے تمام مشنوں پر زور دیا ہے کہ وہ 3 ٹی – ٹریڈ (تجارت)، ٹیکنالوجی اور ٹورزم (سیاحت) پر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب تمام مشنز کے فرائض کا لازمی حصہ ہیں۔

جناب گوئل نے تنظیم نو کی مشق کے نتیجہ کے طور پر سامنے آنے والے کچھ خیالات کا ذکر کیا، ان میں فروغ کی حکمت عملی کی تشکیل اور اس پر عمل در آمد کے لیے وقف ’ٹریڈ پروموشن باڈی‘، تجارت کی سہولت آمیزی کے عمل کا ڈیجیٹائزیشن، ڈیٹا اور اینالیٹکس ایکو سسٹم کی از سر نو بحالی اور ہندوستانی تجارت کی صلاحیت سازی شامل ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9459

 


(Release ID: 1854008) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi