نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا ویمن ہاکی لیگ (انڈر 16) کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، پریتم سیواچ اکیڈمی سرفہرست رہی

Posted On: 23 AUG 2022 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اگست 2022 :

منگل کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہونے والی کھیلو انڈیا ویمن ہاکی لیگ (انڈر 16) کے پہلے مرحلے میں پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی، سونی پت سرفہرست رہی ہے۔ کلدیپ سیواچ کے ذریعے کوچ کی گئیں اکیڈمی کی لڑکیوں نے +134 کے ناقابل یقین گول کے فرق کے ساتھ اپنے تمام 7 پول گیمز جیت لیے؛ ٹیم نے 21 پوائنٹس حاصل کرنے لیے صرف تین بار کنسیڈ کیا۔

ایچ اے آر ہاکی اکیڈمی، ہریانہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مدھیہ پردیش ہاکی اکیڈمی تیسرے نمبر پر رہی۔ وہ دونوں 19 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوئیں لیکن ایچ اے آر اکیڈمی نے بہتر گول کا فرق درج کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H7YM.jpg

پہلے مرحلے میں سات دن کے دوران مجموعی طور پر 56 میچ کھیلے گئے جن میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ سب جونیئر خواتین کے لیے ایک قسم کی ہاکی لیگ تین مرحلوں میں ہونے والی ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے مقابلے کے 3 مراحل کے لیے مجموعی طور پر 53.72 لاکھ روپے مختص کیے جس میں 15.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم شامل ہے۔

3 مراحل کے بعد جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

پریتم سیواچ اکیڈمی کی لڑکیوں کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کلدیپ سیواچ نے کہا، "میری ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہر جیت کے بعد انھیں بہت تحریک ملی۔ خامیوں کا پتہ لگانے اور ان پر کام کرنے کے لیے یہ بہترین مقابلوں میں سے ایک تھا۔ یہ جیت لڑکیوں کو طویل مدت میں ملک کے لیے کھیلنے اور سخت محنت جاری رکھنے کا اعتماد حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔ میں ایس اے آئی اور ہاکی انڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمیں پلیٹ فارم دیا۔"

ہاکی اکیڈمی کے پیچھے تحریک بنے ہوئے سابق ارجن اور دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ پریتم سیواچ نے مزید کہا کہ انڈر 16 مقابلہ لڑکیوں کو کھیلو انڈیا اسکیم کا حصہ بننے کی پوری تیاری کروائے گا۔ "16 سال کی لڑکیوں پر مشتمل اس طرح کے مسابقتی ماحول کا مشاہدہ کرنا ناقابل یقین تھا۔ میں ایس اے آئی اور ہاکی انڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے انڈر 16 لڑکیوں کے لیے اس طرح کا مسابقتی ماحول فراہم کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم انڈر 21 کے لیے بھی ایک ٹورنامنٹ رکھتے تھے اور میں حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے لڑکیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا یہ عظیم موقع ممکن بنایا۔ پریتم سیواچ نے کہا کہ اس سطح پر ہمارے مقابلے بہت کم ہیں اور لڑکیاں صرف کھیلو انڈیا اسکیم میں آنے اور مستقبل میں ملک کے لیے کھیلنے جیسے مقابلوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

کھیلو انڈیا ویمن ہاکی لیگ (انڈر 16) کا دوسرا مرحلہ ماہ اکتوبر میں لکھنؤ، اترپردیش میں منعقد ہوگا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9454



(Release ID: 1853962) Visitor Counter : 119


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu