سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے ایک نیا ماڈل تیار کیا جائے گا

Posted On: 23 AUG 2022 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اگست 2022:

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے ایک نیا ماڈل تشکیل دیا جائے گا۔ ایف آئی سی سی آئی کے روڈز اینڈ ہائی ویز سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عام لوگوں کو اپنی سرمایہ کاری پر یقینی منافع حاصل کرنے کے مواقع موجود ہوں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ سڑک نیٹ ورک ہے اور یہ وقت سڑکوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور 2024 کے آخر تک اسے دو لاکھ کلومیٹر تک لے جانے کا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HV8T.jpg

جناب گڈکری نے لاجسٹک لاگت کو 16 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کے چیلنج کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ لاجسٹک لاگت میں کمی کے حصول کے لیے مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کے استعمال کو کم کیا جائے اور ایل این جی اور ایتھنول، میتھانول، ہائیڈروجن جیسے متبادل ایندھن کی حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ یہ لاگت موثر اور پائیدار ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9453


(Release ID: 1853961) Visitor Counter : 174