ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کمیٹی اپنا 58 واں  یوم تاسیس منارہی ہے

Posted On: 22 AUG 2022 4:05PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ٹیکسٹائل کمیٹی آج یعنی(22 اگست 2022 )کو اپنا 58واں  یوم تاسیس  منارہی ہے  ۔ٹیکسٹائل کے مرکزی سکریٹری اورٹیکسٹائل کمیٹی کے چیئر مین جناب  یو پی سنگھ پروگرام کا مہمان خصوصی کی حیثیت سے افتتاح کریں گے ۔محترمہ روپ رشی ٹیکسٹائل کمشنر اور ٹیکسٹائل کمیٹی کی وائس چیئر پرسن اعزازی مہمان کی حیثیت سے اجتماع سے خطاب کریں گی۔

کوٹک اینڈ کمپنی چیئر مین جناب سریش کوٹک ،ڈاکٹر پردیپ کمار اگروال سی ایم ڈی کوٹن کارپوریشن آف انڈیا ،وینس سیفٹی اینڈ ہیلتھ پرائیویٹ لیمٹڈ ممبئی کے بانی اور ایم ڈی جناب مہیش کودو ،این اے بی سی بی کے سابق سی ای او جناب انل جوہری اورفیشن صنعت کی نمائندگی کرنے والی محترمہ کیسٹلینو مستری بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے اس موقع پر موجود ہوں گی ۔

ٹیکسٹائل کمیٹی کے سکریٹری او ر سی ای او جناب اجیت بی چوہان اس موقع پر معزز شخصیات کا خیر مقدم کریں گے ۔افتتاحی تقریب میں امپریٹوس اینڈ وے  فورورڈ فور دی انڈین ٹیکسٹائل سیکٹر اینڈ رول  آف دی ٹیکسٹائل کمیٹی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اس کے بعدانڈین ٹیکسٹائلس فروم ٹریڈیشن ٹو مورڈنیٹی یعنی بھارتی ٹیکسٹائل  روایات سے نئے دور کی طرف   بھارت کی منفرد ٹیکسٹائل کی نمائش کے لئے ایک فیشن شو بھی منعقد کیاجائے گا ۔

ٹیکسٹائل کمیٹی 1963 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ قائم کی گئی تھی اور 1964 میں اس مقصد کے ساتھ اسے نافذ کیا گیا تاکہ سبھی قسم کی ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل اشیا ء کے معیار کو گھریلو اور درآمدی منڈیوں میں یقینی بنایا جاسکے ۔

اپنے 58 سال کے سفر کے دوران، ٹیکسٹائل کمیٹی نے ٹیکسٹائل اور ملبوسات(ٹی اینڈ اے) کے شعبے کو قابل قدر خدمات فراہم کی ہیں تاکہ برآمدات کو بڑھانے اور ملکی پیداوار کی بنیاد کو معیار اور تعمیل، اقتصادی تحقیق، برآمدات کو فروغ دینے اور دیگر شعبوں کی میزبانی کے ذریعے معیاری اقدامات کومستحکم کیا جا سکے۔ جب سرگرمیاں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی برآمدات ملٹی فائبر معاہدے (کوٹہ کی مدت) کے تحت چلتی تھیں، تو یہ ٹیکسٹائل کمیٹی ہی تھی جس نے مصنوعات کے معیار کو یقینی بنا کر اور عمل آوری کے ذریعے خود کو دنیا میں ٹیکسٹائل  کےپاور ہاؤس کے طور پر قائم کرنے کے لیے بھارتی صنعت کی رہنمائی کی۔ ٹیکسٹائل کمیٹی کے ان اقدامات میں اس شعبے کی اقتصادی تحقیق اور مارکیٹ انٹیلی جنس شامل ہیں۔

 

آزادی  کے بعد کے دور میں، ٹیکسٹائل کمیٹی نے کامیابی کے ساتھ خود کو ترقی کے ایک سہولت کار کے طور پر تبدیل کیا ہے۔ آج، ٹی سی اپنی جدید ترین جانچ کی سہولیات، اقتصادی تحقیق، کثیر مینجمنٹ صلاح و مشورے ،ایکسپورٹ کو فروغ دینے اور معیار کو یقینی بنانے کے ذریعے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ٹیکسٹائل پر مارکیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی حالیہ کوششیں؛ جی آئی ایکٹ، 1999 کے ذریعے آئی پی آر تحفظ؛ محصولاتی اورغیر محصولاتی رکاوٹوں پر تحقیق؛ بھارتی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کا مسابقتی تجزیہ؛ گننگ پریسنگ فیکٹریوں کی اسٹار زمرہ بندی؛ انڈیا ہینڈلوم برانڈ اسکیم؛ اور ہینڈلوم مارک اسکیم تمام تر ٹیکسٹائل ویلیو چین کو نہایت اہم تعاون فراہم کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ ریاستی حکومت کی ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، ریسرچ آرگنائزیشنز، ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور دیگرمتعلقہ فریقوں کے 250 سے زیادہ نمائندے آج ممبئی میں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ٹیکسٹائل کمیٹی کے اس کے آغاز سے اب تک کے سفر کے بارے میں درج ذیل لنک پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Click here to know about Textiles Committee’s journey since its inception

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220822-WA0000EL2A.jpg

 

***********

ش ح ۔   ش ر۔ م ش

U. No.9415



(Release ID: 1853779) Visitor Counter : 118