صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تشخیص کی مفت خدمات کی پہل (ایف ڈی ایس آئی) سے متعلق تازہ معلومات
اس کا مقصد کمیونٹی کے لئے قابل رسائی اور سستی پیتھولوجیکل اور ریڈیولوجیکل تشخیص خدمات فراہم کرنا ہے، جس سے جیب خرچ (او او پی ای)میں کمی ہوسکے گی
لبیارٹری خدمات کے نفاذ کے لئے گائڈنگ دستاویز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کئے گئے ہیں
Posted On:
05 AUG 2022 5:37PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، صحت کے قومی مشن کے تحت مفت تشخیص کی خدمات کی پہل (ایف ڈی ایس آئی) پروگرام کو تعاون فراہم کرتی ہے۔ یہ پروگرام جولائی 2015 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ کمیو نٹی کو قابل رسائی اور سستی پیتھولوجیکل اور ریڈیو لوجیکل تشخیص کی خدمات فراہم کی جائیں، جس کے بدلے میں جیب خرچ میں کمی آسکے۔ سرکاری صحت کی سہولت کی ہر سطح پر لازمی تشخیص کی فہرست کے مطابق لازمی تشخیص کے ٹیسٹ کا کم سے کم سیٹ کی سفارش کی گئی ہے۔
لبا۰رٹری خدمات کے نفاذ کے لئے گائڈنگ دستاویز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کئے گئے ہیں۔ رہنما خطوط میں پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں (پی ایچ سیز) میں 63 ٹیسٹ (سب سینٹروں میں 14 ٹیسٹ) کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں 97 ٹیسٹ، سب ڈسٹرک اسپتالوں میں 111 ٹیسٹ اور ڈسٹرک اسپتالوں میں 134 ٹیسٹ کی سرکاری صحت کی سہولتوں کے تمام سینٹروں پر تشخیص کی رینج کو وسعت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
این ایچ ایم کے تحت ملک میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اِن ہاؤس، پبلک پرائیویٹ شراکت داری اور ہائبرڈ موڈ کے ذریعہ مفت تشخیص خدمات کی پہل فراہم کی گئی ہے۔ مفت لیبارٹری کی خدمات 33 ریاستوں میں جاری ہیں، ان میں سے 11 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ارونا چل پردیش ، آسام ، دہلی ، ہماچل پردیش، جھار کھنڈ، مہاراشٹر، منی پور ، میگھالیہ، اڈیشہ، تریپورہ اور اترا کھنڈ شامل ہیں۔ یہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سرکاری نجی شراکت داری / ہائبرڈ موڈ کے ذریعہ خدمات فراہم کر رہی ہیں اور 22 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ان ہاؤس موڈ کے ذریعہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آندھرا پردیش، انڈمان ونکوبار جزائر، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو، گوا، گجرات، ہریانہ اور جموں وکشمیر، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، ناگا لینڈ، پڈو چیری، پنجاب، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ ، اتر پردیش، مغربی بنگال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مفت ٹیلی ریڈیو لوجی (ایکسروں کی ٹیلی رپورٹنگ) خدمات 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہیں۔ ان میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، مہاراشٹر، میگھالیہ، اڈیشہ، راجستھان، اتر ا کھنڈ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور تری پورہ شامل ہیں۔ مفت سی ٹی اسکین خدمات 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہیں۔ ان میں سے 17 ریاستیں آندھرا پردیش، آسام ، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جھار کھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، میگھالیہ ، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تری پورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ یہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سرکاری اور نجی شراکت داری موڈ میں خدمات فراہم کر رہی ہیں اور 10 ریاستیں ان ہاؤس موڈ کے ذریعہ خدمات فراہم کر رہی ہیں، ان میں انڈمان ونکوبار جزائر ، بہار، دمن اور نگر حویلی، دمن اور دیو، گوا، جموں وکشمیر ، لکشدیپ، کیرالہ، پڈو چیری، تمل ناڈو اور تلنگانہ شامل ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ح ا - ق ر)
(22-08-2022)
U-9378
(Release ID: 1853508)
Visitor Counter : 139