پنچایتی راج کی وزارت
خود کفیل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گاؤوں پر موضوعاتی طریقۂ کار کے ذریعے پنچایتوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی رنگ دینے پر دو روزہ ورک شاپ کا افتتاح کل چنڈی گڑھ میں کیا جائے گا
پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب بھگونت سنگھ مان ، پنچایت راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل اور حکومتِ پنجاب کے دیہی ترقی اور پنچایت کے وزیر جناب کلدیپ سنگھ دھالیوال افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
ملک بھر کے پنچایتی راج اداروں کے 1300 منتخب نمائندے ورک شاپ میں شرکت کریں گے
بنیادی خدمات کی ترسیل میں بہترین کار کردگی والی پنچایتیں اپنے تجربات اور اختراعی ماڈل ، حکمتِ عملی اور خود کفیل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گاؤوں کو ادارہ جاتی بنانے کے طریقۂ کار کا مظاہرہ کریں گی
قومی ورک شاپ ایل ایس ڈی جیز کے عمل کو ادارہ جاتی بنانے کے مختلف ماڈلوں کی آموزش کے لئے پنچایتوں کو ایک پلیٹ فراہم کرے گی اور بنیادی سطح پر موضوعاتی طریقۂ کار پر توجہ مرکوز کرے گی
یہ ورک شاپ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معلومات / نظریات کے تبادلے اور مقامی حکمرانی میں پروگراموں کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کرے گی
Posted On:
21 AUG 2022 6:39PM by PIB Delhi
22 اور 23 اگست ، 2022 ء کے دوران پنجاب کے چنڈی گڑھ میں موضوع 6 – خود کفیل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گاؤں پر موضوعاتی طریقۂ کار کے ذریعے پنچایتوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایل ایس ڈی جیز ) کی لوکلائزیشن پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب بھگونت سنگھ مان، پنچایت راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل اور پنجاب حکومت میں دیہی ترقی اور پنچایتوں کے وزیر جناب کلدیپ سنگھ دھالیوال 22 اگست ، 2022 ء کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے پنچایتی راج اداروں کے تقریباً 1300 منتخب نمائندے ورک شاپ میں شرکت کریں گے۔ اس قومی ورکشاپ میں 34 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حصہ لے رہے ہیں۔
پنچایتی راج وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار ، جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی کے محکمےکی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن ، حکومتِ پنجاب کے چیف سکریٹری جناب وجے کمار جنجوا ، حکومتِ پنجاب کے دیہی ترقی اور پنچایتوں کے مالیاتی کمشنر جناب کے شیوا پرساد اور حکومتِ ہند کی پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ریکھا یادو بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔
وہ پنچایتیں ، جو سڑکوں، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، اسکولوں، بنیادی صحت کے مراکز اور ڈسپنسریوں، کامن سروس سینٹر، مقامی بازاروں، آنگن واڑی مراکز، مویشیوں کے امدادی مراکز ، کمیونٹی سینٹر کے شعبوں میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ کے ذریعے بنیادی خدمات کی فراہمی میں بہترین کار کردگی کی حامل ہیں ، اپنے تجربات اور اختراعی ماڈلوں ، خود کفیل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گاؤں کو ادارہ جاتی بنانے کے موضوع پر حکمت عملی اور طریقۂ کار سے متعلق تجربات کے بارے میں بتائیں گی ۔
قومی ورکشاپ میں، ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مختلف موضوعات میں بنیادی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز ) کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے اپنے تجربات اور اختراعی ماڈلز، حکمت عملیوں، طریقوں کا مظاہرہ اور اشتراک کریں گے۔ پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے نئے بنائے گئے قومی پنچایت ایوارڈز پر تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔
قومی ورکشاپ کا بنیادی مقصد گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ ( جی پی ڈی پی ) میں بہترین طریقوں؛ مانیٹرنگ فریم ورک، ترغیب اور ایس ڈی جیز کے موضوعات کی عکاسی قابلیت کی تعمیر اور تربیت کے تناظر میں مثالی حکمت عملیوں، نقطۂ نظر، متضاد اقدامات اور اختراعی ماڈلز کی نمائش کرنا ہے۔
قومی ورکشاپ بنیادی سطح پر موضوعاتی طریقۂ کار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایل ایس ڈی جیز کے عمل کو ادارہ جاتی بنانے کی خاطر مختلف ماڈلوں پر ساتھی پنچایتوں کی آموزش کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرے گی ۔ اس کے علاوہ ، یہ مقامی حکمرانی میں پروگراموں کے تبادلے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معلومات/نظریات کے تبادلے کا ایک موقع بھی فراہم کرے گی ۔
پس منظر
پنچایتی راج کی وزارت ، پنچایتوں/پنچایتی راج اداروں ( پی آر آئی ) میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے ( ایل ایس ڈی جیز )کے عمل کی پیشکش کر رہی ہے ۔ اس مقصد کے لئے ، پنچایتی راج کی وزارت کی مخلصانہ کوشش رہی ہے کہ مختلف فریقین کو ’مکمل حکومت ‘ اور ’ مکمل سماج ‘ کے طریقۂ کار پر ایک ایک فورم پر یکجا کرے ۔
پنچایتی راج کی وزارت نے دیہی علاقوں میں پنچایتوں اور دیگر متعلقہ فریقین کو با اختیار بناکر بنیادی سطح پر پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایل ایس ڈی جیز ) کو مقامی بنانے کے لئے ایک موضوعاتی طریقۂ کار اپنایا ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی بنانے کے موضوعات درج ذیل ہیں:
- موضوع 1 : گاؤں میں غریبی سے آزاد اور وسیع روز گار ۔
- موضوع 2 : صحت مند گاؤں ۔
- موضوع 3 : بچوں کے لئے ساز گار گاؤں ۔
- موضوع 4 : پانی کی مناسب سپلائی والا گاؤں ۔
- موضوع 5 : صاف اور سر سبز گاؤں ۔
- موضوع 6 : خود کفیل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گاؤں ۔
- موضوع 7 : سماجی طور پر محفوظ اور سماجی انصاف والا گاؤں ۔
- موضوع 8 : اچھی حکمرانی کے ساتھ گاؤں ۔
- موضوع 9 : خواتین کے لئے ساز گار گاؤں ۔
تجدید شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان ( آر جی ایس اے ) کی توجہ کا خاص مرکز پی آر آئی کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کو ایل ایس ڈی جیز کے موضوعاتی طریقۂ کار اپناکر ایس ڈی جیز کی موثر ترسیل کے لئے مناسب معلومات اور ہنرمندی سے لیس کرنا ہے ۔
پنچایتیں ایس ڈی جیز کے ساتھ تال میل کے لئے مختلف ترقیاتی چیلنجوں جیسے غربت، صحت عامہ، تغذیہ ، تعلیم، صنف ، صفائی ستھرائی، پینے کا پانی، ذریعۂ معاش کے مواقع وغیرہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ اس لئے اچھی حکمرانی کے لئے 9 موضوعاتی طریقوں کو اپناتے ہوئے ایس ڈی جیز کو مقامی بنانے میں پنچایتوں کی کلیدی فریق کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے ۔
حال ہی میں، پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے کے عمل کو آگے بڑھانے کی خاطر روڈ میپ اور ریاستی لائحہ عمل پر نئی دلّی میں 4 سے 6 جولائی، 2022 ء کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ دو روزہ قومی رائٹ شاپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
ایل ایس ڈی جیز کو آگے بڑھاتے ہوئے، پنچایتوں میں موضاعاتی طریقۂ کار کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایل ایس ڈی جیز ) کے چھٹے موضوع – ’’ خود کفیل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گاؤں ‘‘ پر 22 اور 23 اگست ، 2022 ء کو ایک قومی ورک شاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
موضوع – 6 کا ویژن : خود کفیل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ گرام پنچایت کا مقصد خود کفیل بنیادی ڈھانچے کو حاصل کرنا اور سستے مکانوں اور بنیادی خدمات کی مناسب اور محفوظ رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ ترقی کے لئے بہت اہم ہے ۔ یہ موضوع سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، پینے کے پانی، اسکولوں، صحت، صفائی ستھرائی، کامن سروس سینٹر وغیرہ کے شعبوں میں بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے بنیادی سطح پر مدد فراہم کرنے اور ساز گار ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 9368
(Release ID: 1853477)
Visitor Counter : 176