زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

راج ماتا وجے راجے سندھیا ایگریکلچرل یونیورسٹی، گوالیار میں 11ویں قومی بیج کانگریس کا آغاز


ملک کو خود انحصاریت کی جانب لے جانے میں زرعی سائنس دانوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے: جناب تومر

Posted On: 21 AUG 2022 7:01PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ ہماری زرعی سائنس دانوں نے تحقیق کے سہارے بہت پیش رفت کی ہے، ہندوستان آج زیادہ تر غذائی مصنوعات کے معاملے میں پہلے یا دوسرے مقام پر ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے میں کسانوں کی محنت، حکومت کی  کسان موافق پالیسیوں اور سائنس دانوں کی تحقیق کا تعاون ہے اور زرعی پیداوار کے نقطہ نظر سے ہم پوری دنیا میں سینہ تان کر کھڑے ہیں۔

’’اب ماحولیاتی حالات تبدیل ہو رہے ہیں، اس چیلنج کے مدنظر کام کرنا ہوگا۔ اب دال اور تلہن کے معاملے میں بھی خود کفیل بننا چاہیے۔  اس کے لیے حکومت مشن موڈ میں کام کر رہی ہے، لیکن پالیسیوں اور فنڈنگ کے ساتھ ہی بیجوں کی دریافت ایسی ہونی چاہیے جو پیداوار میں اضافہ کریں اور ملک کو خود انحصاریت کی جانب لے جائیں۔ اس میں بہت بڑی ذمہ داری زرعی سائنس دانوں کی ہے، جنہیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ جناب تومر نے یہ باتیں آج راج ماتا وجے راجے سندھیا  ایگریکلچرل یونیورسٹی، گوالیار کے ذریعے منعقد 11ویں قومی بیج کانگریس-2022 کے آغاز کے موقع پر کہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T6K1.jpg

پروگرام میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا ورچوئل طریقے سے شامل ہوئے، وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت جناب کمل پٹیل اسٹیج پر موجود تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے نو تعمیر آڈیٹوریم کا نام آنجہانی جناب دتو پنت ٹھینگڑی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسٹیٹ اکیڈمی آف ایگریکلچرل اینڈ الائیڈ سائنسز (ایس اے اے ایس) کا افتتاح کیا گیا۔ قومی سطح پر این اے ایس ایس اور ریاستی سطح پر ایس اے ایس ایس کی کوشش زراعت، ٹیکنالوجی، مویشی پروری سائنس اور متعلقہ تحقیقی، تعلیم، توسیع کی حوصلہ افزائی والی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LJW4.jpg

جناب تومر نے کہا کہ آنجہانی ٹھینگڑی دانشور، قوم پرست مفکر، محنت کش اور ٹریڈ یونین لیڈر تھے۔ انہوں نے مزدوروں اور کسانوں کے مفاد کو سب سے اوپر رکھا۔ ٹھینگڑی جی نے سودیشی کے جذبے کو تقویت بخشی، جس سے مقامی صنعتوں کے ساتھ ملک مضبوط ہوا، روزگار کے مواقع بڑی تعداد میں تیار ہوئے۔ ٹھینگڑی جی کے نام پر آڈیٹوریم بننا حوصلے کا باعث ہے۔

شروع میں وائس چانسلر، پروفیسر ایس کوٹیشور راؤ نے استقبالیہ تقریر کی۔ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے ڈپٹی ڈائرکٹر، ڈاکٹر آر سی اگروال؛  زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (بیج) جناب اشونی کمار سمیت دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں رجسٹرار جناب انل سکسینہ سمیت یونیورسٹی کے اہلکار، زرعی سائنسی مراکز کے سائنس داں، کسان اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔ اس پروگرام میں ملک میں بہتر بیجوں کی پیداوار کی حکمت عملی پر غور و فکر کے بعد پالیسی تیار کی جائے گی۔ تین روزہ اس کانفرنس میں ملک کے مشہور و معروف بیجوں کی پیداوار کے ماہرین شامل ہوئے ہیں۔ پروگرام میں مرکزی وزیر جناب تومر نے مختلف انعامات تقسیم کیے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9369



(Release ID: 1853464) Visitor Counter : 124


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Manipuri