وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آزاد ہند فوج کے معمر سپاہی میجر ایشور لال سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 19 AUG 2022 9:53PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےآج آزاد ہند فوج (آئی این اے)  کے معمر سپاہی میجر ایشور لال سنگھ  کو نئی دہلی میں  منعقدہ میمورئیل سروس میں خراج عقیدت پیش کیا۔ میجر ایشور لال سنگھ کی راکھ کے کلش پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کے بعد،  رکشا منتری نے آئی این اے کے معمر سپاہی سے تقریباً تین برس قبل سنگاپور میں ہوئی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد ہند فوج (آئی این اے) کے سپاہیوں اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کےذریعہ دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ جناب راج ناتھ سنگھ  نےکہا کہ نیتاجی اقداراور نظریات کے مظہر تھے اور انہوں نے اقدار کے لیے جنگ لڑی اور آزادی کے نظریات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیالات میں تضاد ہونے کےباوجود  مہاتما گاندھی کے لیے نیتاجی کے دل میں بہت عزت تھی اور وہ مہاتما گاندھی کو بابائے قون کا خطاب دلانے میں پیش پیش رہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نیتاجی نے اپنی  بریگیڈس میں سے ایک برگیڈ کا نام مہاتما گاندھی برگیڈ بھی رکھا۔

میجر ایشور لال کے اعزاز میں میمورئیل سروس کا اہتمام وزارت ثقافت اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ کیا گیا۔ اس موقع پر متعدد معمرسپاہی موجود تھے اور انہوں نے آئی این اے کے معمر سپاہی کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

میجر ایشور لال سنگھ آزاد ہند فوج  کے سنگاپور کے ایک 92 سالہ معمر سپاہی تھے جنہوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی قیادت میں اپنی خدمات انجام دیں۔ اپنی نو عمری کے دنوں میں، ان کے والد  نے ان کی بھرتی آزاد ہند فوج (آئی این اے)میں کروائی۔ وہ یشن میں شری نرائن مشن نرسنگ ہوم میں سکونت پذیر تھے۔ وہ 5 اگست 2022 کو رحلت کر گئے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9340



(Release ID: 1853250) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi