وزارات ثقافت

جشن آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر فوٹوگرافی کے عالمی دن کے موقع پرللت کلا اکادمی میں فوٹوگرافی نمائش کا افتتاح کیا گیا


نمائش 28 اگست 2022 تک کھلی رہے گی

Posted On: 19 AUG 2022 7:30PM by PIB Delhi

للت کلا اکادمی نے فوٹو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر آج للت کلا اکادمی، نئی دہلی کی گیلریوں میں ایک ’’فوٹوگرافی نمائش‘‘  کا اہتمام کیا۔

نمائش کا افتتاح نامور فوٹوگرافر، پدم شری، جناب رگھو رائے نے للت کلا اکادمی کی چیرمین محترمہ اوما نندوری کی موجودگی میں کیا۔

ہندوستان کے آزادی کی جدوجہد کے مقامات، قلعے، پہاڑ، قدیم مندر اور ہندوستان کی وراثت کے مقامات اس نمائش  کے خاص  موضوع ہیں۔ فوٹو گرافی کی نمائش کے لیے ملک بھر سے 423 فنکاروں کی کل 1603 انٹری موصول ہوئیں۔ ان میں سے جیوری نے نمائش کے لیے 135 تصاویر کا انتخاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N79Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YBSX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LZLK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XOFK.jpg

للت کلا اکادمی، گزشتہ 7 دہائیوں سے پینٹنگ، گرافک، سرامک، مجسمہ سازی، فوٹوگرافی وغیرہ کے میدان میں آرٹ اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے، اکادمی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مختلف تقریبات اور سرگرمیوں جیسے کیمپ، نمائشیں، لیکچرز، ورکشاپس، سیمینار وغیرہ کا اہتمام کیا ہے۔

شری رگھو رائے نے اس موقع پر کہا کہ یہ نمائش بہت اچھے وقت پر منعقد کی گئی ہے جب ہم آزادی کے 75 سال مکمل ہونے  کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے تصویروں کے انتخاب کی بھی تعریف کی۔

یہ نمائش 28 اگست 2022 تک کھلی رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (



(Release ID: 1853249) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri