وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آسٹریلیا کے ڈارون میں مشق پچ بلیک 2022 میں ہندوستانی فضائیہ کی شرکت

Posted On: 19 AUG 2022 6:40PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ کا ایک دستہ آسٹریلیا کے ڈارون میں 19 اگست 22 سے 08 ستمبر 22 تک ہونے والی مشق پچ بلیک 2022 میں شرکت کے لئے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔ یہ دو سالہ کثیر اقوامی مشق ہے جس کی میزبانی رائل آسٹریلین ایئر فورس (آر اے اے ایف) کرتی ہے۔ اس مشق میں لارج فورس ایمپلائمنٹ وارفیئر پر توجہ مرکوز ہوگی۔ اس سلسلے کی آخری مشق2018 میں کی گئی تھی۔  2020 کی مشق عالمی وبا کوویڈ-19 کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔ اس سال کی مشق میں مختلف فضائی افواج کے 100 سے زائد طیارے اور 2500 فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

گروپ کیپٹن وائی پی ایس نیگی کی قیادت میں آئی اے ایف کا دستہ 100 سے زیادہ فضائی جنگجوؤں پر مشتمل ہے جو چار اییو-30 ایم کے آئی لڑاکا اور دو سی-17 طیاروں کے ساتھ ہے۔ یہ ایک پیچیدہ ماحول میں ملٹی ڈومین فضائی جنگی مشن ہے جس میں شریکِ مشق فضائی افواج ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے آگاہی حاصل کریں گے۔

*****

U.No:9335

ش ح۔ر ف۔ س ا


(Release ID: 1853207) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Tamil