کمپنی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمپنی امور کی وزارت نے قومی سی ایس آر ایوارڈس 2020 کے لیے فاتحین اور توصیفی اعزازت کا اعلان کیا

Posted On: 18 AUG 2022 4:51PM by PIB Delhi

کمپنی امور کی وزارت، حکومت ہند نے اپنی اختراعی اور ہمہ گیر سی ایس آر پہل قدمیوں  کے ذریعہ سماج پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی کمپنیوں کی خدمات کے اعتراف میں قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) ایوارڈس کا آغاز کیا۔ یہ ایوارڈس حکومت ہند کی جانب سے تفویض کیے جانے والے اعلیٰ ترین قومی سطحی اعزازات ہیں۔

قومی سی ایس آر ایوارڈس (2020) میں، کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران تین مراحل پر مشتمل کاروائی کی گئی۔ درج ذیل فہرست کے مطابق، کمپنیوں  ، سی ایس آر ماہرین کے ذریعہ آزاد تجزیوں کی رپورٹ اور گرانڈ جیوری کے ذریعہ داخل کی گئی رپوٹ کی بنیاد پر، ایوارڈس کے تین زمروں میں سے 20 ایوارڈ یافتگان اور 17 توصیفی اعزازات  منتخب کیے گئے ہیں:

 

قومی سی ایس آر ایوارڈس-2020

فاتحین اور توصیفی اعزازات

زمرہ1:

سی ایس آر میں عمدگی کے لیے کارپوریٹ ایوارڈس

 

ذیلی زمرہ1.1: 100 کروڑ روپئے کے مساوی اور اس سے زیادہ کے استحقاق سی ایس آر صرفہ کی حامل کمپنیاں

فاتح

ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنینس کارپوریشن لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 1.2: 10 کروڑ روپئے کے مساوی اور زائد اور 100 کروڑ روپئے سے کم  کے استحقاق سی ایس آر صرفہ کی حامل کمپنیاں

فاتح

ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

ٹیک مہندرا لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 1.3: ایک کروڑ روپئے کے مساوی اور زیادہ اور 10 کروڑ روپئے سے کم استحقاق سی ایس آر صرفہ کی حامل کمپنیاں

فاتح

سی آر آئی ایس آئی ایل لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

ہنی ویل آٹو میشن انڈیا لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 1.4: ایک کروڑ روپئے سے کم استحقاق سی ایس آر صرفہ کی حامل کمپنیاں

ایم ایس ایم ای فاتح

ونگ فائی سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

ٹاٹا موٹرس فائننس لمیٹڈ

 

زمرہ 2:

خواہش مند اضلاع / دشوار گزار علاقوں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لیے سی ایس آر ایوارڈس

 

ذیلی زمرہ 2.1: شمالی بھارت

فاتح

آئی ٹی سی لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 2.2: شمال مشرقی بھارت

فاتح

نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 2.3: مشرقی بھارت

فاتح

جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

نیشنل المونیم کمپنی لمیٹڈ (این اے ایل سی او)

 

ذیلی زمرہ 2.4: مغربی بھارت

فاتح

ٹاٹا کمیونی کیشنز ٹرانسفارمیشن سروسز لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

جے کے لکشمی سیمنٹ لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 2.5: جنوبی بھارت

ایم ایس ایم ای فاتح

اوانٹیل لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

اشوک لے لینڈ لمیٹڈ

 

زمرہ 3:

قومی ترجیحی علاقوں میں تعاون کے لیے سی ایس آر ایوارڈس

 

ذیلی زمرہ 3.1: تعلیم

فاتح

ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

بی ایم ڈبلیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ

 

 

ذیلی زمرہ 3.2: ہنرمندی ترقیات اور روزی روٹی

فاتح

ٹیک مہندرا لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ

 

 

 

 

ذیلی زمرہ 3.3: زرعی اور دیہی ترقیات

فاتح

مہاندی کول فیلڈس لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.4: صحت، پینے کا صاف ستھرا پانی اور صفائی ستھرائی

فاتح

ہیرو موٹر کورپ لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.5: ماحولیات، ہمہ گیر ترقی اور شمسی توانائی

فاتح

آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

بجاج آٹو لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.6: خواتین و اطفال کی ترقی

فاتح

گودریج اینڈ بوئس مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

مہاندی کول فیلڈس لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.7: تکنالوجی انکیوبیشن

فاتح

ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنینس کارپوریشن لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.8: کھیل کود کو فروغ

فاتح

سینٹرل کول فیلڈس لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

آدتیہ برلا انشیورینس بروکرس لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.9: کچی بستیوں کی ترقی

فاتح

یچ سی ایل ٹکنالوجیز لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.10: ورثہ، فن اور ثقافت

ایم ایس ایم ای فاتح

ایلن اپلائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

ہندوستان زنک لمیٹڈ

 

ذیلی زمرہ 3.11: مختلف طور پر اہل افراد کی امداد

فاتح

جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ

توصیفی اعزاز

اے ڈی پی پرائیویٹ لمیٹڈ

 

سی ایس آر ایوارڈس کے بارے میں

سی ایس آر ایوارڈس کمپنیز ایکٹ ، 2013 کی دفعہ 135 کے تحت کارپوریٹس کے ذریعہ کی جانے والی سی ایس آر خدمات کے ذریعہ عمدگی کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔  تین اہم زمروں ، یعنی سی ایس آر میں عمدگی کے لیے کارپوریٹ ایوارڈس، خواہش مند اضلاع/دشوار گزار علاقوں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لیے سی ایس آر ایوارڈس اور قومی ترجیحی علاقوں میں تعاون کے لیے سی ایس آر ایوارڈس، میں ہر سال 20 ایوارڈس تک تفویض کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح، قابل تعریف سی ایس آر خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو بھی مساوی تعداد میں توصیفی اعزازت سے نوازا جاتا ہے۔

’سی ایس آر میں عمدگی کے لیے کارپوریٹ ایوارڈس‘ زمرے کے ایوارڈس مجموعی استحقاق سی ایس آر صرفہ پر مبنی کمپنی کے اعتراف کے لیے ہیں، ’خواہش مند اضلاع/ دشوار گزار علاقوں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لیے سی ایس آر ایوارڈس‘ زمرے  کے ایوارڈس خواہش مند اضلاع، دشوار گزار علاقوں/پریشانیوں سے نبرد آزما علاقوں، چنوتی بھرے حالات، وغیرہ میں اپنی سی ایس آر کوششوں پر مبنی کمپنیوں کے اعتراف کے لیے ہیں، اور ’قومی ترجیح علاقوں میں تعاون کے لیے سی ایس آر ایوارڈس‘ زمرے کے ایوارڈس  قومی ترجیحی علاقوں میں سی ایس آر پروجیکٹوں کے تعاون کی بنیاد پر منتخب کیے جاتے ہیں۔ ان تین زمروں میں سے ہر ایک زمرے میں ایک ایوارڈ ایم ایس ایم ای کے لیے وقف ہے۔

قومی سی ایس آر ایوارڈس کے لیے تین مراحل پر مشتمل سخت ضابطہ پر عمل کیا جاتا ہے :

اے) حکومت ہند کی وزارتوں/محکموں ، تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، تین پیشہ وارانہ ادارے: انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا، انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤنٹس آف انڈیا؛ اور دیگر تجارتی و صنعتی چیمبرس کے توسط سے قومی سی ایس آر ڈاٹا پورٹل (www.csr.gov.in) پر آن لائن نامزدگیاں طلب کی جاتی ہیں۔

بی) نامزدگیوں کی شارٹ لسٹنگ کی جاتی ہے اور شارٹ لسٹ کی گئیں کمپنیوں سے تفصیلی گذارشات طلب کی جاتی ہیں۔ بعد ازاں، شارٹ لسٹ  کی گئی کمپنیوں کے سی ایس آر پروجیکٹوں اور تفصیلی گذارشات میں کیے گئے دعوؤں کی تصدیق ایوارڈس کی گرانڈ جیوری کی رہنمائی میں ماہرین پر مشتمل آزاد کمیٹی کے اراکین کے ذریعہ کی جاتی ہے۔

سی) گرانڈ جیوری ماہرین کی کمیٹی رپورٹوں پر غور اور جانچ کرتی ہے، اور مختلف زمروں اور ذیلی زمروں میں فاتحین اور توصیفی اعزازات کی سفارش کرتی ہے۔

اولین قومی سی ایس آر ایوارڈس 29 اکتوبر 2019 کو وگیان بھون، نئی دہلی  میں منعقدہ ایک رسمی تقریب کے دوران محترم صدرجمہوریہ ہند کے ذریعہ تفویض کیے گئے۔پہلے دور میں ایوارڈ کے مختلف ذیلی زمروں میں مجموعی طور پر 19 فاتحین اور اُتنے ہی توصیفی اعزازت منتخب کیے گئے تھے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9303


(Release ID: 1853054) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali