محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دو روزہ ای ایس آئی سی چنتن شیور اختتام پذیر ہوا جس سے اہم ترین نتائج برآمد ہوئے


محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر نے ای ایس آئی اسکیم کی توسیع اور ملک کے سبھی ضلعوں میں پی ایم جے اے وائی کے ساتھ کے انضمام کا اعلان کیا

Posted On: 18 AUG 2022 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 اگست، 2022 / دو روزہ ای ایس آئی سی چنتن شیور جو ای ایس آئی سی کی تاریخ میں اب تک کا پہلا شیور ہے اہم ترین نتائج کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس میں خدمات بہم پہنچانے کے نظام میں توسیع  کی سفارشات کی گئی ہیں۔

محنت و روزگار ، ماحول ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی  کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ہریانہ کے سورج کنڈ میں منعقدہ ای ایس آئی سی چنتن شیور کے اختتامی خطبے میں آج ای ایس آئی سی کی خدمات بہم پہنچانے کے نظام میں توسیع اور بہتری کے لیے اہم نتائج کا اعلان کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ای ایس آئی سی چنتن شیور کے نتائج سے پالیسی اور اس پر عمل درآمد کے درمیان فرق کو ختم کر کے سواستھ سے سمریدھی کے وزیر اعظم کے ویژن پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ایک بسات بدل دینے والا قدم ثابت ہوگا اور اس سے تمام  شرم یوگیوں اور ان پر انحصار کرنے والے سبھی لوگوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے ای ایس آئی سی چنتن شیور کے مندرجہ ذیل بڑے 11 نتائج کا اعلان کیا:

  1. ای ایس آئی سی دسمبر 2022 تک ملک کے سبھی 744 ضلعوں میں اپنی خدمات میں توسیع کرے گا۔
  2. ملک کے سبھی ضلعوں میں پی ایم جے اے وائی کو ضم کیا جائے گا جس کا مقصد مستفیدین کو بہتر طریقے سے خدمات فراہم کرنا ہے جس  کی وجہ سے پورے بھارت میں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
  3. پیشہ ورانہ صحت کے لیے مہارت کے مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ بھارت میں پیشہ ورانہ بیماریوں پر تحقیقات کو فروغ دیا جا سکے۔
  4. ضابطوں پر تازہ ترین ٹکنالوجی اور مستقبل کے فائدوں کے مدنظر نئی ڈسپینسریوں اور اسپتالوں کی منظوری کے لیے ضابطوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
  5. ای ایس آئی  اسپتال آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے لیے مقررہ وقت میں کام کریں گے۔
  6. ای ایس آئی ملک کے امنگوں والے ضلعوں میں صحت سہولیات / میڈیکل کالج کو فروغ دینے کے موقعے تلاش کرے گا۔
  7. اسپتالوں اور خدمات کو بہتر بنانے کا نظام تیار کیے جانے کی ضرورت ہے اس میں کلینیکل عملے کی بھرتی کی ضرورت ہے۔
  8. پی جی میڈیکل نشستوں کےلیے ای ایس آئی سی اسپتالوں کا فروغ ۔
  9. تین سطحوں – انفرادی سطح ، ٹیم کی سطح اور ادارہ جاتی سطح پر ٹکنالوجی کو فروغ دے کر صلاحیت سازی کی منصوبہ بندی کی جائے۔
  10. ای ایس آئی کارپوریشن کے فیصلوں کے بارے میں سبھی متعلقہ فریقوں کو جانکاری دی جائے تاکہ ان پر موثر طور پر عمل درآمد کیا جائے۔
  11. ای ایس آئی زیادہ مقابلہ جاتی رجحان کے مقصد سے نئے پروجیکٹوں کے لیے نئے تصوراتی منصوبے تیار کرنے میں ڈیزائننگ اور ساز و سامان سے متعلق کام کاج کے ضابطے اور معیارات تیار کرے۔

 

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر نے اجتماع کو یہ بھی بتایا کہ ای ایس آئی سی چنتن شیور کی سفارشات اور محنت و روزگار کی وزارت اور ای پی ایف او کے دیگر معاملات پر آئندہ محنت کے وزیروں کی کانفرنس میں بات کی جائے گی۔ یہ کانفرنس 26-25 اگست ، 2022 کو آندھر پردیش میں تیروپتی کے مقام پر منعقد ہوگی۔

روزگار و محنت کے وزیر جناب رامیشور تیلی  نے ای ایس آئی کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ملک کے کارکنوں کی بہبود کے لیے عہد بند ہے۔

محنت و روزگار کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال ، نے سبھی شرکاء سے کہا کہ وہ سبھی متعلقہ فریقوں کے فائدے کی خاطر بالکل نچلی سطح پر کام کریں۔

…..

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 9311


(Release ID: 1853028) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi