وزارت سیاحت
جناب جی کشن ریڈی نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)کی حد میں پچاس ہزار کروڑ روپے کے اضافے کے اعلان کا خیر مقدم کیا
حکومت سیاحت سیکٹر کو فروغ دینے اور اسے از سر نو سرگرم کرنے کے لئے جو کچھ کرسکتی ہے ، وہ کررہی ہے:جناب جی کشن ریڈی
جناب ریڈی نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کی مدت میں 31؍مارچ 2023ء تک توسیع کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
18 AUG 2022 6:33PM by PIB Delhi
ای سی ایل جی ایس ایک پہلے سے نافذ منصوبہ ہے اور مہمان نوازی و اس سے متعلقہ سیکٹر پر کووڈ-19وباء کے سبب آنے والی رُکاوٹوں کی وجہ سے اِن شعبوں میں صنعت کے لئے حکومت نے خصوصی طورپر 50ہزار کروڑ روپے کی رقم مقرر کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)میں 50ہزار کروڑ روپے کا اضافہ کرکے 4.5لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 5لاکھ کروڑ روپے کردی ہے۔ اضافی رقم خاص طور سے مہمان نوازی اور متعلقہ سیکٹر میں صنعتوں کے لئے مختص کی گئی ہے، کیونکہ کووڈ-19وباء کے دوران آنے والی متعدد رُکاوٹوں کے سبب مہمان نوازی اور اس سے متعلقہ کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے اور کہا ہے کہ جاری وباء نے مہمان نوازی اور سیاحت سے متعلق سیکٹر پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)میں 50ہزار کروڑ روپے کا اضافہ کرکے اس کی حد کو 4.5لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 5لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے اور اس اضافہ شدہ رقم کو مہمان نوازی اور اس سے متعلقہ سیکٹر کی صنعتوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وقت پر کیا گیا ہے، کیونکہ ان خدمات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’مودی سرکار فوری کارروائی کررہی ہےاور نوکریوں و کاروبار کا تحفظ کرتے ہوئے سیاحتی سیکٹر کو بحال کرنے اور اسے پھر سے سرگرم کرنے کے لئے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ کررہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سیاحت کی مستحکم بحالی، ایکو-ٹورزم میں تبدیلی اور مستقبل کے لئے سیاحت پر از سر نو غور کرنے کی حمایت کرنے کی منصوبہ سازی کررہے ہیں۔‘‘ا س اضافے سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس سیکٹر کی صنعتوں کو ضرورت کے مطابق راحت فراہم ہوگی اور 50ہزار کروڑ روپے اس سیکٹر کے لئے مختص کئے گئے ہیں، اس سے انہیں اپنی کاروباری دین داریوں کو پورا کرنے اور اپنے کاروبار کو جاری رکھنے میں بڑی مدد ملے گی۔ای سی ایل جی ایس کے تحت 5؍اگست 2022ء تک 3.67لاکھ کروڑ روپے کے قرض جاری کئے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ سیاحت اور مہمان نوازی کا سیکٹر اقتصادی ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور مرکزی سرکار معیشت کے احیا کے لئے صنعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سرگرم طور سے جڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا ’’میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کی مدت 31؍مارچ 2023ء تک بڑھادی ہے۔ اس سے ہوٹل اور ریسورنٹ ، میرج ہال، کینٹین، ٹریول ایجنٹ، ٹورآپریٹرز، ایڈنچر یا ہیریٹیج سہولتیں، تعطیل اور کھیل، نجی بس آپریٹرز، کار مرمت خدمات، کرایے پر کار سروس جیسے مہمان نواز اور اس سے متعلق سیکٹر میں تمام تجارتی صنعتوں ، ایم ایس ایم ای فراہم کنندگان ، پروگرام ؍اجلاس کرنے والوں ، اِسپا کلینک، بیوٹی سیلون، موٹر گاڑی ایگریگیٹر، سنیما ہال، سوئمنگ پول، تفریحی پارک، تھیٹر، بار، آڈیٹوریم، یوگ اداروں، جیمنزم ، دوسرے فٹ نس مراکز، اِکائیوں، کیٹرنگ یا کوکنگ اور باغبانی مصنوعات سے جڑے افراد وغیرہ قرض لینے کے اہل ہوں گے۔‘‘
جاری وباء نے میل جول کے سیکٹر پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں اور خاص طور سے مہمان نوازی اور اس سے متعلقہ سیکٹر پر اس وباء نے گہرے منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ دیگر سیکٹر تیزی سے بحالی کے راستے پر واپس آگئے تھے، لیکن اس سیکٹر کے لئے طویل مدت تک مانگ کی کمی جاری رہی ، جو ان کی بحالی اور سرگرمی کے لئے مناسب مداخلت کی حقدار تھی۔ اس کے علاوہ ان کی روزگار پیدا کرنے میں تیزی اور دیگر سیکٹروں کے ساتھ ان کے راست اور بالواسطہ رابطوں کو دیکھتے ہوئے مجموعی اقتصادی بہتری کی حمایت کرنے کے لئے ان کا احیا ضروری ہے۔ اعلیٰ ٹیکہ کاری کی شرح ، پابندیوں میں مثبت رول بیک اور مجموعی اقتصادی اصلاح کے ساتھ اس سیکٹر میں مانگ میں مسلسل اضافے کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس اضافی گارنٹی کور سے اس بات کی امید روشن ہوگئی ہے کہ یہ سیکٹر بہت جلد بحالی کرے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9307)
(Release ID: 1852992)
Visitor Counter : 116