وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ویتنام ۔ ہندوستان دو طرفہ دفاعی مشق وِن بیکس چنڈی مندر میں اختتام پذیر

Posted On: 18 AUG 2022 5:28PM by PIB Delhi

ویتنام۔ ہندوستان دو طرفہ فوجی  مشق ون بیکس 2022 کا چنڈی مندر میں اختتام ہوا جس میں آفات میں ریلیف کی کثیر ایجنسی انسانی امداد (ایچ آے ڈی آر) کا مظاہرہ کیا گیا اور میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے تحت اسلحہ جات کی نمائش کا پروگرام ہوا۔ مشق کا آغاز یکم اگست کو ہوا اور اس میں اقوام متحدہ قیام امن کارروائیوں میں آرمی انجنیئرز اور طبی ٹیموں کی تعیناتی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ مشق اس لحاظ سے منفرد نوعیت کی تھی کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ویتنام پیپلز آرمی (وی پی اے ) کسی غیر ملکی فوج کے ساتھ فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کررہی تھی۔ ویتنام نے اس اعزاز کے لئے ہندوستان کو منتخب کیا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملک آپسی تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔

تین ہفتوں کی مدت میں دونوں فوجوں کے جوانوں نے شانہ بہ شانہ ایک دوسرے کے ساتھ سیکھا اور اپنے تجربات شیئر کئے۔ ویتنام نے پہلی مرتبہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ قیام امن کا ررائیوں کے لئے اپنا دستہ تعینات کیا ہے جبکہ ہندوستان کا اقوام متحدہ قیام امن کارروائیوں میں شامل ہونے کا طویل اور کامیاب تجربہ ہے۔ دونوں ملکوں کے دستوں نے تھیوری کلاس لئے اور اس کے بعد عملی مشق کے ذریعہ اسے بروئے کار لایا گیا ۔ حتمی عمل مشق کو ’مین ان بلیو‘ کا نام دیا گیا تھا۔

اختتام تقریب میں ہندوستان میں ویتنام کے سفیر محترم  فام ساچو اور وی پی اے کا ایک اعلیٰ سطح کے مشابہ وفد نے حصہ لیا جو اس مقصد کے لئے خاص طور پر ہندوستان آئے تھے ۔ ہندوستان کی جانب لفٹیننٹ جنرل نوکمار کھنڈوری ، جی او سی، مغربی کمان نے تقریب کی صدارت کی جس کی میزبانی لفٹیننٹ جنرل پر تیک شرما کررہے تھے جو جی او سی ، کھرگا کور ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اکابرین نے ویتنام اور ہندوستان کے درمیان قریبی تعلقات اور یکساں مفادات پرزور دیا۔

ون بیکس کا اگلا ایڈیشن 2023 میں ویتنام میں ہوگا۔

 

*****

U.No:9297

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1852965) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Tamil