امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے پروڈکٹ کے برانڈ نام/لوگو کے ساتھ پیک شدہ اشیاء کے بنیادی اجزاء کا اعلان کرنے کے لیے مشاورتیں طلب کیں


صارفین کے حقوق کو مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھیں

Posted On: 17 AUG 2022 6:51PM by PIB Delhi

مرکز نے لیگل میٹرولوجی (پیک کی گئی اشیاء) رولز، 2011 میں ایک التزام تجویز کیا ہے کہ ایک شے جس میں ایک سے زیادہ اجزاء شامل ہوں اس کے سامنے برانڈ نام/لوگو کے ساتھ شے کے دو یا دو سے زیادہ بنیادی اجزاء کی تشکیل کا اعلان ہوگا۔ پیکیج کی طرف دو یا دو سے زیادہ اہم اجزاء کے اعلان میں پروڈکٹ کے منفرد سیلنگ پوائنٹ/ منفرد سیلنگ پروپوزیشن (یو ایس پی) کا فیصد/مقدار اور اسی فونٹ سائز میں ہونا چاہیے جس میں منفرد سیلنگ پوائنٹ/ منفرد سیلنگ پروپوزیشن (یو ایس پی) کا اعلان ہے۔ وضع کردہ مذکورہ شق کا اطلاق مکینیکل یا برقی شے کے لیے نہیں ہوگا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یہ دیکھا گیا کہ مینوفیکچررز/ پیکرز/ درآمد کنندگان اہم اعلانات نہیں کر رہے ہیں جیسے کہ پیکیج کے اگلے حصے میں اہم اجزاء کی تشکیل۔ پیکٹ کے اگلے حصے پر پروڈکٹ کے منفرد سیلنگ پوائنٹ / منفرد سیلنگ پروپوزیشن (یو ایس پی) کا اعلان اس کی ساخت کے فیصد کے بغیر صارفین کے مطلع کرنے کے حق کے خلاف ہے۔

لیگل میٹرولوجی (پیکیجڈ کموڈٹیز) رولز، 2011 کے تحت مینوفیکچرر/پیکرس/درآمد کنندہ کا نام اور پتہ، اصل ملک، شے کا عام یا عام نام، خالص مقدار، مہینہ اور تیاری کا سال جیسے چند اعلانات کا اعلان کرنا لازمی ہے۔ صارفین کے مفاد میں تمام پری پیکڈ اشیاء پر ایم آر پی، کنزیومر کیئر کی تفصیلات وغیرہ کا اعلان لازمی ہے۔

مثال کے طور پر، آئیے فرض کریں کہ اگر کوئی سامان اس کے منفرد سیلنگ پوائنٹ / منفرد فروخت کی تجویز کے ساتھ بطور جزو ‘ایکس’ اور ‘وائی’ بیچی جاتی ہے۔ مجوزہ التزام کے مطابق مینوفیکچرر/پیکرس/درآمد کنندہ کو پیکیج کے سامنے والے حصے میں ایکس اور وائی کے نام اور ساخت کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔ اس طرح کی ساخت کا اعلان فی صد میں کیا جائے گا مثلاً ‘‘50’’ یا ‘‘50 فیصد’’ یا‘‘ففٹی فیصد’’ اسی فونٹ سائز میں جس میں پیکیج پر ‘ایکس’ اور ‘وائی’ کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ/ اسٹیک ہولڈرز بشمول صنعتوں، انجمنوں، صارفین، رضاکار صارف تنظیم اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے عوامی تبصرے/ آراء و تجاویز طلب کی جاتی ہیں جن میں برانڈ نام/کمپنی کے لوگو کے ساتھ پیکٹ کے اگلے سائڈ پر اجناس کے دو یا زیادہ اہم اجزاء کا اعلان کیا جاتا ہے۔

تبصرے/ تجاویز 31 اگست 2022 تک js-ca[at]nic[dot]in، dirwm-ca[at]nic[dot]in اور ashutosh.agarwal13[at]nic[dot]in یا فزیکل طور پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر، کرشی بھون میں قانونی میٹرولوجی، نئی دہلی-01۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9261)


(Release ID: 1852754) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Odia