پنچایتی راج کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت (پنچایتی راج) شری کپل موریشور پاٹل نے 'ہر گھر ترنگا' پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پونے کے تاریخی آغا خان محل اور باپو بھون (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی) میں قومی پرچم لہرایا
مجاہدین آزادی، ان کے اہل خانہ اور شہداء کے کنبوں کو اعزازات سے نوازا
Posted On:
12 AUG 2022 7:36PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج بھارت کی آزادی کے 75 سال پورےہونے کے موقع پر، آزادی کا امرت مہوتسو ( اے کے اے ایم )کے حصے کے طور پر حب الوطنی پر مبنی مہم ’’ہر گھر ترنگا‘‘ ابھیان کا جشن منانے کی غرض سے پنے کے تاریخی مقامات، آغا خان پیلیس اور باپو بھون (جسے اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی کہا جاتا ہے) میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے مجاہدین آزادی ، ان کے اہل خانہ اور شہیدوں کے کنبوں کو اعزاز ات سے نوازا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلی جناب چندرکانت پاٹل اور دیگر ممتاز شخصیات موجود تھیں۔
جناب کپل موریشور پاٹل نے سب سے پہلے آغا خان پیلس میں مہاتما گاندھی کے کلشوں اور کستوربا گاندھی اور مہادیو بھائی دیسائی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد آغا خان پیلیس کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ گایا گیا۔ آغا خان پیلس کمپلیکس میں پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت نے تقریباً 50 مجاہدین آزادی ، ان کے اہل خانہ اور شہداء کے کنبوں کو مومنٹوس اور شالیں پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پاٹل نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان عظیم انسانوںاور سورماؤں کا شکر گزار رہے گی جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں۔ مجاہدین آزاد ی کے اس قرض کوکبھی ادا نہیں کیا جا سکے گا۔ جناب پاٹل نے کہا کہ ’ایک بھارت – شریشٹھ بھارت‘ مہم کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران سبھی ہم وطنوں کو ایک دھاگے میں پرونے کا کام کیا ہے۔
جناب پاٹل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ،گرام سوراج کے نفاذ کا کام کپورا کر رہے ہیں جس کا خواب مہاتما گاندھی نے دیکھا تھا۔ گزشتہ 8 برسوں میں پنچایتی راج کی وزارت کے توسط سے ملک کی دیہی ترقی کی سمت میں اہم کام انجام دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 13 سے 15 اگست 2022 تک اپنے گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا کرہرگھر ترنگا مہم کو کامیاب بنائیں۔
مہاراشٹر کے وزیر جناب چندرکانت پاٹل نے کہا کہ حکومت نے 'ہر گھر ترنگا' پروگرام کو ایک مہم کے طور پر لیا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم کے تئیں لوگوں میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے اور جگہ جگہ حب الوطنی کا مکمل مظاہرہ ہورہا ہے ۔
آغا خان پیلس میں منعقدہ اس پروگرام میں 500 سے زائد سرکردہ افرادموجود تھے۔ گاندھی میموریل ٹرسٹ کی محترمہ نیلم مہاجن نے اپنے خطاب میں آغا خان پلیس اور گاندھی جی کی رہائش گاہ کی تاریخ کے بارے میں ایک جھلک پیش کی۔
جناب کپل میوریشور پاٹل نے بعد میں باپوبھون (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی) کےمقام پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور وہ اس کمرے میں بھی گئے جہاں مہاتما گاندھی رہتے تھے، پرچم کشائی کے بعد، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے لگ بھگ 25مجاہدین آزادی، ان کے اہل خانہ اور شہیدخاندانوں کے ارکان کو اعزازات سے نوازا ، اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ستیہ لکشمی نے باپوبھون کے تاریخی حقائق سے واقف کرایا۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ف ر
U. No.9235
(Release ID: 1852485)
Visitor Counter : 192