عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو  کل ایٹہ نگر میں انتظامی اصلاحات سے متعلق دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کا محکمہ ڈی اے آر پی جی اگلے پانچ سال میں اروناچل پردیش سرکار کے انتظامی خدمات کے پانچ سو افسران کے لئے مڈ کیریئر سازی پروگراموں کے انعقاد کےلئے اروناچل پردیش کی سرکار کے ساتھ ایک اقرار نامہ پر دستخط کرےگا

یہ کانفرنس ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں اور شمال مشرقی ریاستوں کے خطے کے لئے وقف کی گئی ہےجس میں تین سو سے زیادہ مندو بین کی شرکت متوقع ہے

Posted On: 17 AUG 2022 11:43AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات کے ذریعہ شہریوں اور حکومت کو قریب لانے کے موضوع پر ایک دوروزہ علاقائی کانفرنس 18اور19 اگست 2022 کو ایٹہ نگر میں منعقد ہوگی ۔ اس علاقائی کانفرنس کا اہتمام اروناچل پردیش کی حکومت کے اشتراک سے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کےمحکمے کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت آزادانہ چارج ،ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت آزادنہ چارج، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیرمملکت، عملے ،عوامی شکایات ، پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو اور اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب چھونا مین  کے ہمراہ اس دوروزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر  (این سی جی جی)انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) اگلے پانچ سال میں اروناچل پردیش کی حکومت کی انتظامی خدمات کے  پانچ سو افسروں کے لئے حکمرانی میں مڈ کیریئر سازی کے پروگراموں کا انعقاد کرنے کے لئے اروناچل پردیش کی سرکار کے ساتھ ایک اقرار نامہ پر دستخط کریں گے۔

ددروزہ  پروگرام کے دوران حسب ذیل اجلاس میں جو نمائندگیاں پیش کی جائیں گی ان میں(a) حکمرانی  میں اصلاحات (b)شمال مشرقی ریاستوں میں عوامی شکایات کے ازالے اور ای آفس (iii)شمال مشرقی ریاستوں میں اچھی حکمرانی کے طور طریقے(iv) ضلع کی اچھی حکمرانی کے انڈیکس اور (v) اچھی حکمرانی کے طور طریقے  شامل ہیں ۔

یہ کانفرنس شمال مشرقی ریاستوں کے خطے اور ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے لئے وقف کی گئی ہے۔اس کانفرنس میں ملک بھرکے تین سو سے زیادہ مندو بین کی شرکت متوقع ہے ۔یہ کانفرنس ایک سیمی ورچوئل موڈ میں منعقد ہورہی ہے۔

اس کانفرنس میں یہ کوشش کی جارہی ہے کہ مرکز ،ریاست اور ضلع سطح پر مختلف انتظامی اصلاحات کے ذریعہ حکومت اور شہریوں کو زیادہ قریب لایا جائے۔یہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے اگلے سلسلے کی اصلاحات  اور ایجادات کوآگے بڑھاتے ہوئے اور اس کو اپنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ حکمرانی،کم سے کم حکومت  کی پالیسی کے مقصد کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے جس میں حکومتی عمل کو متحرک کرنے ضلع سطح پر ڈیجیٹل پہل میں مہارت ،ای خدمات کی عام رسائی  اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کے علاوہ آئی سی ٹی کے مینجمنٹ کا استعمال بھی اس کا بنیادی عنصر ہے۔

اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری جناب این وی ایس راجپوت استقبالیہ خطاب پیش کریں گے ۔اس کے بعد اروناچل پردیش حکومت کے چیف سکریٹری جناب دھرمیندر ،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے سکریٹری جناب لوک رنجن اور اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس بھی ابتدائی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ڈی اے آر اینڈ پی جی کے ذریعہ بنائی گئی شمال مشرقی خطے میں پی ایم ایوارڈ یافتہ اقدامات 2021 سے متعلق ایک فلم کی نمائش بھی کی جائے گی۔ افتتاحی اجلاس کے دوران اروناچل پردیش سرکار کے سکریٹری (اے آر) جناب اجے چھگتی کی جانب سے ووٹ آف تھینکس پیش کیا جائےگا۔

***********

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.9230



(Release ID: 1852458) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu