وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے جشن کے طور پر بھارتی فضائیہ نے دشوار گزار پہاڑیوں سے ہوتے ہوئے کھاردونگ لا سے لے کر دہلی تک سائیکلنگ مہم انجام دی

Posted On: 16 AUG 2022 7:45PM by PIB Delhi

بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے جشن کے طور پر، بھارتی فضائیہ نے فضائیہ کے 20 سورماؤں اور 12 امدادی عملہ کے ساتھ  31 جولائی 2022 سے 15 اگست 2022 تک، کھاردونگ لا (لیہہ) سے لے کر دہلی تک ایک تاریخی سائیکلنگ  مہم انجام دی۔ اس مہم کا آغاز کھاردونگ لا سے 31 جولائی 2022 سے ایئر کموڈور پی کے شری واستو، ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر فورس اسٹیشن لیہہ کے ذریعہ کیا گیا۔

سائیکل سواروں نے 16 دنوں میں 1100 کلو میٹر کے بقدر مسافت طے کرنے کی مشکل چنوتی کا سامنا کیا، اور اس مہم کا اختتام آزادی کے بعد مختلف جنگوں کے دوران عظیم قربانیاں پیش کرنے والے ہمارے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کے 75برس  ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کا جشن منانے کے لیے 15 اگست 2022 کو نئی دہلی میں واقع قومی جنگی میمورئیل پر ہوا۔

اس مہم کا وسیع مقصد قوم پرستی کے تئیں نوجوانوں کی توانائی میں اضافہ کرنا تھا اور اس سلسلے میں فضائی سورماؤں نے اپنے سفر کے دوران مختلف مقامات پر اسکولی بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ملک کے مستقبل کے قائدین کے جوش اور ولولے کو سمت عطا کرنے کے لیے ایک مشعل راہ کے طورپر بھی کام کیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے ٹیم کی قیادت گروپ کیپٹن اے پی مینزیس نے کی، جو کہ ایک پرجوش سائیکلسٹ، ایتھلیٹ اور ایک قومی فٹبالر ہیں۔

یہ مہم لداخ کی بلند پہاڑیوں سے ہوکر تانگ لانگ لا اور بارالاچا لا کے بلندراستوں سے ہوتے ہوئے ہماچل پردیش میں  داخل ہوئی اور پنجاب کے میدانی علاقوں سے ہوتے ہوئے قومی راجدھانی خطہ، دہلی کی جانب روانہ ہوئی۔ اس ٹیم کی مہم کا اختتام ایئر آفیسر ان چارج ایڈمنسٹریشن، ایئر مارشل کے اننترامن وی ایس ایم کے ذریعہ 16 اگست 2022 کو قومی جنگی میمورئیل  پر کیا گیا۔

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9213


(Release ID: 1852408) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi