کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے آئی آئی ٹی، دہلی میں پبلک سسٹم لیب (پی ایس ایل) کا افتتاح کیا


‘‘امرت کال میں داخل ہونے کے پہلے دن پبلک سسٹم لیب شروع کرنے سے بہتر اور کیا طریقہ ہوسکتا ہے’’:جناب گوئل

عوامی ترسیل کے نظام کو مزید موثر اور کفایتی بنانے کے لیے حکومت جدید حل استعمال کر رہی ہے

پی ایس ایل جدت طرازی کی ایک بہترین مثال ہے جو ہماری قوم کو ترقی اور ملک کو بدعنوانی سے نجات دلائے گی

Posted On: 16 AUG 2022 4:27PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل اپنے خطاب میں ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی بات کہی اور جئے انوسندھان کا پرزور نعرہ دیا، جو کہ ترقی یافتہ بھارت بننے کے لیے اہم ستون میں سے ایک ہے۔ جناب گوئل نے وزیر اعظم کی جئے انوسندھان کی پرزور اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘امرت کال میں داخل ہونے کے پہلے دن پبلک سسٹم لیب کو شروع کرنے سے بہتر اور کیا طریقہ ہوسکتا ہے۔’’ وہ آئی آئی ٹی دہلی میں پبلک سسٹم لیب کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘پبلک سسٹم لیب متعدد طریقوں سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ خوراک کی سرکاری خریداری اور تقسیم ایک اہم پروگرام ہے جس میں یہ اختراع بہت زیادہ حصہ ڈال سکتی ہے’’۔‘‘پبلک سسٹمز لیب جدت طرازی کی ایک بہترین مثال ہے جو ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور عوامی تقسیم کے نظام میں بہتر کارکردگی لاکر ملک کو بدعنوانی سے نجات دلائے گی’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XL9P.jpg

عوامی ترسیل کے نظام کو مزید موثر اور کفایتی بنانے میں جدت طرازی اور اختراعی حلوں کے استعمال پر حکومت کے زور کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ‘‘پی ایم جی کے اے وائی جیسے سرکاری اقدامات کے ذریعے بھارت وبا کے دوران خوراک کے تحفظ کے معاملے میں دنیا کے لیے ایک رول ماڈل رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر وبائی امراض کے باوجود حکومت نے ایک قوم، ایک راشن کارڈ کے ذریعے سب کے لیے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا’’۔

پبلک سسٹمز لیب کے قیام کے لیے آئی آئی ٹی دہلی اور عالمی خوراک پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ جو تحقیقی کام کیا جا رہا ہے وہ دنیا کے سامنے ٹکنالوجی اور اختراع کے استعمال کو ظاہر کرے گا تاکہ پبلک ڈلیوری سسٹم کو زیادہ موثر اور باصلاحیت بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BBWF.jpg

ایک ترقی یافتہ اور خوشحال بھارت بنانے میں نوجوانوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ‘‘آج دنیا میں بھارت کی بات ایک ابھرتی ہوئی سپر پاور، اسٹارٹ اپ والے ملک، اختراع کرنے والے افراد کے ملک، ایک ایسا ملک جو اپنے پائیدار ترقیاتی اہداف کو پہلے سے پورا کرتی ہے، کے طور پر کی جاتی ہےہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب نوجوان ذہن اختراعی خیالات کے ساتھ آئیں جو بھارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں’’۔

پبلک سسٹمز لیب (پی ایس ایل) کا آغاز شہریوں پر بہت زیادہ اثر ڈالے گا اور تعلیمی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے اہم فوائد فراہم کرے گا۔ یہ لیب آپریشنز ریسرچ، آرٹیفیشیئل انٹلیجنس، ڈیٹا سائنس وغیرہ کے علم کا استعمال ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے کرے گی جو کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ خوراک، صحت، نقل و حمل اور بہتر حکمرانی کے شعبے میں کام کرے گا۔ فی الحال توجہ خوراک سپلائی چینز اور سرکاری ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے پر ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9208)



(Release ID: 1852363) Visitor Counter : 134