وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراک سنگھ  ٹھاکر اور جناب جی کشن ریڈی نے ’بڑھے چلو‘ پروگرام کے گرینڈ فینالے میں شرکت کی، یہ پروگرام آج نئی دہلی میں آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقد ہوا تھا


میں  ہر ایک شخص پر زور دیتا ہوں کہ وہ 13 اگست سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرائیں: جناب انوراگ ٹھاکر

اگلے 25 برسوں کا تعلق نوجوانوں سے ہے اور انہیں بھارت کو ایک مضبوط ملک اور ایک وشو گرو بنانے کے لئے کام کرنا چاہیے: جناب جی کے ریڈی

Posted On: 12 AUG 2022 9:29PM by PIB Delhi

کل ہند پروگرام ’’بڑھے چلو‘‘ آج تال کٹورہ اسٹیڈیم میں گرینڈ فینالے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سے پہلے اس پروگرام کے تحت بھارت کے 70 شہروں میں زبردست مظاہرہ کیا گیا تھا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر سرپرستی ثقافت کی وزارت نے 5 اگست 2022 سے ’’بڑھے چلو‘‘  کا انعقاد کیا تھا۔

گرینڈ فینالے تقریب میں اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ اس موقع پر ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جناب جی کے ریڈی اور جناب انوراگ ٹھاکر نے تقریب میں موجود ہزاروں شرکاء کے ساتھ ساتھ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ کا عزم کیا۔ اس موقع پر جناب انو راگ  ٹھاکر نے کہا کہ امرت کال میں نوجوانوں کو امرت اہداف مقرر کرنے چاہئیں اور ان اہداف کی حصولیابی کی غرض سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے تاکہ ملک کو وشو گرو بنایا جاسکے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ترنگا ملک کے 130 کروڑ افراد کے اتحاد کی علامت ہے۔ مرکزی وزیر جناب انو راگ  ٹھاکر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 13 اگست سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرائیں۔ جن بھاگیداری کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو جشن نے اب جن آندولن کی شکل اختیار کرلی ہے۔

اس موقع پر جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے لاکھوں لوگوں نے جد و جہد کی ہے اور اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں۔ مرکزی  وزیر نے مزید کہا کہ ہر گاؤں میں ہر شہر میں اور گھر  ’’گھر گھر ترنگا‘‘ مہم کا حصہ ہونا چاہیے اورانہیں 15 اگست تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانا چاہیے۔ جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ اگلے 25 برس نوجوانوں کے ہیں اور انہیں بھارت کو ایک مضبوط ملک اور  وشو گرو بنانے کی غرض سے کام کرنا چاہیے۔

ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ان گمنام سورماؤں کو یاد کرنے کا پروگرام ہے جہنوں نے جدو جہد  آزادی میں گراں قدر تعاون کیا اور ملک کے لئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت ہمیں گزشتہ 75 برس میں بھارت کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری بھی حاصل ہوگی اور اس پروگرام کے ذریعہ آنے والے 25 برسوں کی بنیاد بھی قائم ہوگی۔ جناب گووند موہن نے پرچم سے متعلق ضابطے میں کی گئیں ترامیم کے بارے میں بھی مطلع کیا۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت اب تک 20 کروڑ جھنڈے  دستیاب  کرائے گئے ہیں۔ ’’بڑھے چلو‘‘ ثقافت کی وزارت کے ذریعہ تیار کردہ نوجوانوں پر مرکوز ایک پروگرام ہے تاکہ نوجوان دلوں میں ملک کے لئے پیار و محبت کا ایک زیادہ گہرہ احساس پیدا کیا جاسکے۔ گرینڈ فینالے، ستاروں سے سجی ایک شاندار تقریب تھی جس میں انڈین آئیڈلس پون دیپ راجن اور ارونیتا  کنجی لال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اب جبکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی پرزور اپیل کے بعد ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے جوش و خروش میں پورے ملک میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،’’بْڑھے چلو‘‘ نے اس کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا ہے اور اس میں مشرق میں ایٹا نگر، دیما پور اور امپھال سے مغرب میں سورت، گوا، دمن تک اور شمال میں سری نگر اور جموں سے لے کر جنوب میں چنئی اور بینگلورو تک اور یہاں تک کہ دمن اور پورٹ بلیئر جیسے دور دراز کے مقامات تک سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا ہے۔

بڑھے چلو تحریک کو ہمارے ملک کے نوجوانوں سے اسی طریقے سے حوصلہ افزا پذیرائی ملی ہے جس کی گونج، ان کے ساتھ ہی یعنی گیت اور رقص کے توسط سے سنائی دیتی ہے۔ واگہہ سرحد کی تقریب، ایک شاندار قابل دید اور یادگار تقریب تھی۔ زیادہ تر مقامات پر لوگوں کا ہجوم فلیش ڈانس میں شامل ہوگیا۔ جس سے کہ یہ اور بھی زیادہ قابل دید تقریب بن گئی۔ بڑھے چلو ترانے کی سبھی نوجوان اور بزرگ افراد دونوں نے ستائش کی ہے۔

اس تقریب کی بدولت یقیناً  سبھی لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوگا اور ہمارے دلوں میں بڑھتے قومی وقار اور سروں کو بلند رکھتے ہوئے 13 اگست سے 15 اگست تک اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ ن ا۔

(2022۔08۔12)

U-9197

                          


(Release ID: 1852246) Visitor Counter : 145
Read this release in: English , Hindi , Punjabi