کوئلے کی وزارت
مرکزی وزی جناب پرہلاد جوشی نے ہر گھر ترنگا مہم کو منانے کے لئے قومی پرچم پھیرایا
Posted On:
13 AUG 2022 5:52PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور ، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ہرگھر ترنگا مہم کی قیادت کی اور قومی پرچم کو آج کرناٹک کے دھارواڑ حلقہ انتخاب میں اپنی رہائش گاہ پر پھیرایا ۔ کوئلے اور کانکنی کی وزارتوں اور پی ایس یوز / ذیلی دفاتر کے ملازمین نے بھی قومی پرچم اپنی رہائش گاہوں اور پورے ملک میں مختلف قصبوں میں پھیرایا ۔ جناب پرہلاد جوشی نے کوئلہ اورکانکنی کی وزارتوں اور پی ایس یوز کے ملازمین ، اسٹاف ممبران اورکانٹریکٹ ورکرس سے اپیل کی کہ وہ ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کو بڑے پیمانے پر
حب الوطنی کے جوش وجذبات کے ساتھ منانے کے لئے قوم کے ساتھ شرکت کریں ۔
ہندوستان کی آزادی کے 75شاندار سالوں کو منانے کے لئے جاری آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طورپر وزیراعظم نریندرمودی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس یوم آزادی پر اپنی رہائش گاہوں پر قومی پرچم لہراکر ‘ہر گھر ترنگا’ تحریک کا حصہ بنیں ۔
وزیراعظم کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (پی ایس یوز ) سمیت کوئلے اور کانکنی کی وزارتوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ملازمین ، خاندانی افراد اور شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اس مہم میں شرکت کریں ۔وزیر موصوف جناب پرہلاد جوشی کی زیر رہنمائی کوئلے اور کانکنی کی وزارتوں اور پی ایس یوز کے ملازمین ، اسٹاف ممبران اور ورکرس کو قومی پرچم تقسیم کیا گیا تاکہ وہ ترنگا کےبارے میں بیدار ی کو فروغ دیں ۔ ملازمین کی ا س بات پر بھی ہمت افزائی کی گئی کہ وہ ترنگا کے ساتھ اپنے فوٹو ز/سیلفیز کو پوسٹ کریں اور وزارت ثقافت کی ویب سائٹ پر انہیں اپ لوڈ کریں ۔
این اے ایل سی او ، ایچ سی ایل ، ایم ای سی ایل کے ساتھ کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) اور اس کے ذیلی دفاتر نے ‘ ہر گھر ترنگا’ کے حصے کے طورپر مختلف پروگرام اور سرگرمیاں انجام دیں۔ کوئلے اور کانکنی کی وزارتوں اور مختلف پی ایس یوز نے اپنے ملازمین اور ورکرس کے درمیان قومی پرچم تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لئے 13 اگست سے 15 اگست تک وہ انہیں اپنے گھروں پر پھیرائیں ۔
کوئلے اور کانکنی کے پی ایس یوز نے بھی مختلف سرگرمیاں جیسے کہ کوئز کمپٹیشن ، ‘ پر گھر ترنگا’ برانڈنگ اور ہورڈنگس کے ساتھ دفاتر پر سیلفی بوتھ رکھنے کا اہتمام کیا تاکہ حب الوطنی کے جوش وجذبات کے ساتھ ملازمین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے اورہر ہندوستانی کی ہمت افزائی کی جائے کہ وہ اس کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے قومی پرچم کو اپنے گھروں پر پھیرائیں ۔ کوئلے اورکانکنی کے پی ایس یوز / ذیلی دفاتر کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں میں موٹر سائیکل ریلیوں اور سمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔
*************
ش ح۔اک ۔رم
U-9194
(Release ID: 1852241)
Visitor Counter : 124