بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے جد و جہد آزادی میں شامل افراد کی قربانیوں کو یاد کرنے کی تلقین کی
Posted On:
14 AUG 2022 8:22PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ترنگا یاترا اور ہر گھر ترنگا مہم کا جشن منایا۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے اس مہم کی قیادت کی۔ اس یاترا میں ایم ایس ایم ای کی وزارت ایم ایس ایم ای کے ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جانب رانے نے سبھی لوگوں پر زور دیا کہ وہ جد و جہد آزادی میں شامل مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان مجاہدین آزادی کی وجہ سے ہی ہم اس حال میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ٹھوس اور مربوط طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں ایم ایس ای ای کے لئے ایک کامیاب مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع م۔ ن ا۔
(2022۔08۔16)
U-9189
(Release ID: 1852207)
Visitor Counter : 110