وزارت دفاع
صدر جمہوریہ نے ونگ کمانڈر ابھیشیک پجاری (30605) ایرو ناٹیکل انجینئر (الیکٹرونکس) کو مینشن –ان- ڈسپیچز اعزاز سے نوازا
Posted On:
14 AUG 2022 8:41PM by PIB Delhi
ونگ کمانڈر ابھیشیک پجاری (30605) ایرو ناٹیکل انجینئر (الیکٹرونکس) کی سی-17 ٹرانسپورٹ اسکواڈرن میں انجینئرنگ آفیسرکی حیثیت سے تعیناتی کی گئی ہے جس کا نفاذ 20 اگست 2018 سے ہوگا۔
16اگست 2021 کو ،آپریشن دیوی شکتی کے ایک حصہ کے طور پر ،افسر موصوف کو سی-17 ایئر کرافٹ کی دیکھ بھال کی ٹیم کے لیڈر کی حیثیت سے تعیناتی کی گئی تھی ،جس کی ذمہ داری اس وقت افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے پیش نظر ہندوستانی سفارتخانے کے عملے اور دیگر ہندوستانی نژاد باشندوں کو کابل سے بحفاظت نکالنے کی تھی۔افسر موصوف کو اس سے پہلے بھی قندھار اور مزار شریف سے لوگوں کے انخلاء کی کارروائی میں شامل کیا گیا تھااور اس گراں قدر تجربےکو انہوں نے کابل سے بحفاظت انخلاء کے سب سے پہلے مشن کی معقول منصوبہ بندی میں استعمال کیا ۔
ان ناموافق حالات کے پیش نظر ،جن میں یہ ہوائی جہاز کارروائی کرنے جارہا تھا ،یہ مشن بہت ہی حساسیت کے حامل تھےاور انہیں مقررہ مدت میں اپنا کام پورا کرنا تھا اس بناپر افسر مذکور نے اپنے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے بہت سے فاضل پرزے اپنے ساتھ رکھے تھے جو جہاز کے ڈھانچے کو گولی لگنے سے ہونے والے نقصان /ایف او ڈی (فارن آبجیکٹ ڈیمیج)کی صورت میں عارضی مرمت وغیرہ کے لئے بہت اہمیت رکھتے تھے ۔انہوں نے جہاز کو مقررہ وقت کے اندر تیاری کی پوزیشن میں لانے کے یقینی بنایا جس کے بنا پر اپنے ملک کے ہوائی اڈے سے بر وقت اڑان کی جاسکی ۔کابل میں ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد انہوں نے ایک ناموافق ماحول میں واپسی کے لئے ضروری کارروائیاں کیں جس سے جہاز کی جلد از جلد واپسی کے لئے تیاری کو یقینی بنایا جاسکا ۔انہوں نے بڑے مؤثر طور پر اپنے مقصد کو نہایت سرعت کے ساتھ حاصل کرنے کے لئے اپنی ٹیم کو منظم کیا ۔ناموافق زمینی صورتحال سے روبرو ہونے کے باوجود ،افسر موصوف نے اپنی حفاظت کی فکر کئے بنا ،دیکھ بھال سے تعلق رکھنے والی وہ تمام سرگرمیاں انجام دیں جنہیں ہوائی جہاز کے باہر سے کیا جانا تھا۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئےانہوں نے دیکھ بھال سے تعلق رکھنے والے عملے کا ایک تفصیلی جائزہ لیا جس میں مختلف سروسنگ سرگرمیوں میں مصروف ہوائی جہاز اور اس کے اہلکار دونوں کی حفاظت اور سلامتی سے تعلق رکھنے والے پہلو بھی شامل تھے ۔ان کے زیر نگرانی ہوائی جہاز کو ناموافق حالات میں کم سے کم ممکنہ وقت میں سفارتخانہ کے اہلکاروں اور آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں سمیت عملے کو سوار کرنے اور ان کی نشستوں کا اہتمام کرنے کے لئے جہاز کو تیار کیا گیا۔
اپنی ذمہ داری کے تئیں بے مثال اور غیر معمولی لگن کے اظہار کے لئے ،ونگ کمانڈر ابھیشیک پجاری کو مینشن ۔ان۔ڈسپیچز سے نواز ا گیا۔
**********
ش ح ۔ س ب ۔ م ش
U. No.9184
(Release ID: 1852187)
Visitor Counter : 166