امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے یوم آزادی پر لال قلعے سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کو غیر معمولی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہر ہندوستانی کو سنہرے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کی تحریک دیتا ہے


جناب مودی جی نے ملک کی خوشحالی کے لئے ہر ہندوستانی سے عہد بند ہوکر کام کرنے اور ترقی میں رُکاوٹ بنے چیلنجوں سے متحدہوکر لڑنے پر زوردیا

آزادی کے امرت کال پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے لال قلعے سے ملک کے شہریوں سے ترقی یافتہ ہندوستان ، غلامی کے ہر نقش سے آزادی، وراثت پر فخر، اتحادو اجتماعیت اور شہریوں کا فرض ، پانچ عہد لینے پر اصرار کیا

ہم سب اگلے 25سال تک مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے میں اپناگراں قدر تعاون  پیش کریں

خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں اپنے عہد کو از سر نو دوہراتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کہا کہ ہماری ماؤں کی طاقت ہی اگلے 25برسوں میں ملک کے وقار کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی، اس لئے ہم معاشرے کو خواتین کی تذلیل کے ہر رویے سے آزاد کرکے اس کے وقار کے تحفظ کا عہد کریں

آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کے عہد و ملک پہلے کے جذبے سے لبریز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کےاس تحریک دینے والے خطاب کو ہرہندوستانی کو ضرور سننا چاہئے

Posted On: 15 AUG 2022 7:41PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے یوم آزادی پر لال قلعے سے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے خطاب کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر ہندوستانی کو سنہرے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کی تحریک دیتا ہے۔ اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے ملک کی خوشحالی کے لئے ہر ہندوستانی سے عہد بند ہوکر کام کرنے اور ترقی میں رُکاوٹ بننے والے چیلنجز سے متحد ہوکر لڑنے پر اصرار کیا ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کے امرت کال پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعے سے ملک کے شہریوں سے ترقی یافتہ ہندوستان ، غلامی کے ہر نقش سے آزادی، وراثت پر فخر، اتحاد و اجتماعیت اور شہریوں کا فرض پانچ عہد لینے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اگلے 25سال تک مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے میں اپنا گراں قدر تعاون پیش کریں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں اپنے عہد کو از سر نو دوہراتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کہا کہ ہماری ماتر شکتی کی اگلے 25برسوں میں قوم کے وقار کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔ اس لئے ہم معاشرے کو خواتین کی تذلیل کے ہر رویے سے آزاد کرکے اس کے وقار کے تحفظ کا عہد لیں۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون کے وزیر نے کہا کہ آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کے عہد و ملک پہلے کے جذبے سے لبریز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اس تحریک دینے والے خطاب کو ہر ہندوستانی کو ضرور سننا چاہئے۔

 

            

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9172)


(Release ID: 1852107) Visitor Counter : 163


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Punjabi