صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پارسی نئے سال کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 15 AUG 2022 7:36PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے پارسی نئے سال کی ماقبل شام تمام ہم وطنوں کو اپنی طرف سے مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ‘‘پارسی نئے سال کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اپنے پارسی بھائیوں اور بہنوں کو پرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

پارسی برادری نے اپنی محنت، لگن اور کاروبار کے ذریعے ہماری قوم کی ترقی میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ بھارت کی جامع ثقافت تمام شہریوں کو بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔

پارسی نئے سال کا یہ خاص موقع ہماری زندگیوں میں خوشحالی، امن اور ہم آہنگی لائے اور آپسی بھائی چارے کے لئے ہماری عہد وابستگی کو مضبوط کرے۔’’

صدرجمہوریہ کاپیغام ہندی میں دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9173)



(Release ID: 1852102) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi