بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے حبب الوطنی کے جوش کے ساتھ منایا ’ہرگھر ترنگا‘ابھیان

Posted On: 14 AUG 2022 2:44PM by PIB Delhi

 

این ٹی پی سی لمٹیڈ حب الوطنی کے جذبے اور جوش کے ساتھھ ’ہر گھر ترنگا‘مہم منا رہا ہے۔’ہرگھر ترنگا‘مہم ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے تحت آتی ہےاور اسے ملازمین ، معاونین اور آس پاس رہنے والے لوگوں کو گھروں پر ترنگالانے اور ہندوستان کے آزادی کے 75ویں سال کا اعزاز کرنے کے لئے اس لہرانے کو بڑھاوا دینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

این ٹی پی سی اپنے پروجیکٹو کے مقامات پر آس پاس کی مقامی برادریوں کو ترنگا تقسیم کررہا ہے، تاکہ وہ اس کے ساتھ ہندوستان کے آزادی کے 75ویں سال کا اور ’ہرگھر ترنگا‘مہم کا جشن مناسکے۔

 

 

 

این ٹی پی سی کے ملازم ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے موقع پر اپنے اپنے گھروں پر جھنڈا لہرا رہے ہیں۔ملازمین نے’ہر گھر ترنگا‘کے جذبے کو منانے اور ہندوستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویروں کی نمائش کرنے کے لئے  www.harghartiranga.comپررجسٹریشن کرایا ہے۔

اس پہل کے پیچھے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنا اور انہیں ہندوستان کی آزادی کے لئے ملک کے مجاہدین آزادی کے ذریعے دی گئی قربانیوں کو یاد دلانا ہے اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو بڑھاوا دینا ہے۔

            

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9143)


(Release ID: 1851850) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil