ریلوے کی وزارت

ریلوے، کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب راؤصاحب داداراؤ پاٹل دنوے، اور صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے نندگاؤں میں ایل ٹی ٹی-گورکھپور کاشی ایکسپریس کے رکنے کی سہولت کو ہری جھنڈی دکھا یا (ویڈیو لنک کے ذریعہ(

Posted On: 14 AUG 2022 3:23PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے ریلوے، کوئلہ اور کان، جناب راؤصاحب داداراؤ پاٹل دنوے، اور حکومت ہند کی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، نے 14 اگست 2022 کو (ویڈیو لنک کے ذریعہ) 15017-ایل ٹی ٹی گورکھپور کاشی ایکسپریس  ٹرین کے نندگاؤں میں رکنے کی سہولت کو جھنڈی دکھایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017HY7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FBI6.jpg

سینٹرل ریلوے کے  جنرل منیجر جناب انیل کمار لاہوتی نے ہیڈ کوارٹر ممبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعہ معززین، میڈیا اور مسافروں کا خیرمقدم کیا۔ بھوساول ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے منیجر جناب راجیش کلہاری نے شکریہ کے کلمات پیش کیے۔ ہیڈ کوارٹر کے سینئر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعہ تقریب میں شرکت کی اور بھوساول ڈویژن کے سینئر افسران نندگاؤں ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔

مندرجہ ذیل تین ٹرینوں کو 14 اگست 2022 سے تجرباتی بنیادوں پر 6 ماہ کی مدت کے لیے نندگاؤں اور لاسلگاؤں میں روکا گیا ہے۔

نندگاؤں میں

15017 –ایل ٹی ٹی گورکھپور ایکسپریس 11.29 بجے نندگاؤں پہنچے گی اور 11.30 بجے روانہ ہوگی

15018 گورکھپور-ایل ٹی ٹی ایکسپریس 11.39 بجے نندگاؤں پہنچے گی اور 11.40 بجے روانہ ہوگی

22177 –سی ایس ایم ٹی -وارانسی مہانگری ایکسپریس 05.04 بجے نندگاؤں پہنچے گی اور 05.05 بجے روانہ ہوگی

22178 وارانسی-سی ایس ایم ٹی مہانگری ایکسپریس 05.39 بجے نندگاؤں پہنچے گی اور 05.40 بجے روانہ ہوگی

 

لاسلگاؤں میں

11071 ایل ٹی ٹی -بنارس کامایانی ایکسپریس 17.37 بجے لاسلگاؤں پہنچے گی اور 17.38 بجے روانہ ہوگی

11072 بنارس-ایل ٹی ٹی کامایانی ایکسپریس 17.59 بجے لاسلگاؤں پہنچے گی اور 18.00 بجے روانہ ہوگی۔

نوٹ: مندرجہ بالا تمام ٹرینوں کا سفر(جے سی او)اور 14 اگست 2022 سے شروع ہو رہا ہے اور مسافر ین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9144



(Release ID: 1851810) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi