امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تقسیم کی ہولناکی  کے یادگاری دن کے موقع پر1947 میں ملک کی تقسیم کا درد برداشت کرنے والے لاکھوں لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا


1947 میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا وہ غیر انسانی باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا
تقسیم کے تشدد اور نفرت نے لاکھوں جانیں لیں اوربے شمار  لوگوں کو بے گھر کر دیا

آج تقسیم کی  ہولناکی کے یادگاری دن کے موقع پر ملک کی تقسیم کا خمیازہ برداشت کرنے والے لاکھوں لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

تقسیم کی  ہولناکی کا یادگاری دن ملک کے نوجوان نسل کو تقسیم کے دوران اذیتوں اور مصائب برداشت کرنے کی یاد دلاتا رہے گا اور ملک میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہم وطنوں کو تحریک دیتا رہے گا

Posted On: 14 AUG 2022 12:37PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر ، جناب امت شاہ نے  تقسیم کی ہولناکی کے یادگاری دن کے موقع پر ان لاکھوں لوگوں کوخراج تحسین پیش کی ہے ،جنہوں نے 1947 میں تقسیم کاخمیازہ برداشت کرنا پڑا۔ اپنے ٹویٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا ہے،’’1947 میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا وہ غیر انسانی باب جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تقسیم کے دوران تشدد اور نفرت نے لاکھوں جانیں لیں اور لاتعداد لوگوں کو بے گھر کر دیا۔ آج تقسیم کی ہولناکی کے یادگاری دن کے موقع پر، میں ان لاکھوں لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تقسیم کا خمیازہ برداشت کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ’’تقسیم کی ہولناکی کا یادگاری دن ملک کی نوجوان نسل کو تقسیم کے دوران اذیتوں اور مصائب برداشت کرنے کی یاد دلاتا رہے اور ملک میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ہم وطنوں کو ہمیشہ تحریک دیتا رہے گا۔‘‘

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9134

 



(Release ID: 1851774) Visitor Counter : 152