وزارت آیوش
سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سِدھا کے ہیڈ کوارٹرکےدفتر کی نئی عمارت کا افتتاح
نیا بنیادی ڈھانچہ سی سی آر ایس اور این آئی ایس میں مزید اختراعات اور تعلیمی ترقی کو تحریک فراہم کرے گا: جناب سربانند سونووال
Posted On:
13 AUG 2022 5:07PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آیوش انسٹی ٹیوٹ کی دو نئی عمارتوں کو ہندوستان کے عوام کے نام وقف کیا۔ جناب سربانند سونووال نے آج چنئی کے تمبرم سینیٹوریم میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سِدھا (سی سی آر ایس) کے ہیڈکوارٹرکے آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا کے آیوتھیداس پنڈی تھاراسپتال کے او پی ڈی بلاک کے نئے ایکسٹینشن کا آج افتتاح کیا۔
اس موقع پر حکومت تمل ناڈو کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود ، جناب ایم سبرامنیم، سی سی آر ایس کے ڈائرکٹر جنرل پروفیسر (ڈاکٹر) کے کنکاولی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) آر مینا کماری، وزارت آیوش میں اسپیشل سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک اور دیگر معزز مہمانان ، سی سی آر ایس کے عہدیداران اور عملے نیز این آئی ایس کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا تہہ دل سے شکرگزار اور ممنون ہوں کہ انہوں نے قومی اور عالمی سطح پر سدھا سمیت تمام آیوش نظاموں کو خصوصی تحریک دی۔ مجھے یقین ہے کہ اس نئے بنیادی ڈھانچے سے سائنس دانوں، ماہرین تعلیم اور طلباء کے ذہنوں میں مزید اختراعات اور تعلیمی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ میں سی سی آر ایس اور این آئی ایس سے تحقیق اور تعلیم دونوں شعبوں میں بہتر نتائج کی توقع کر رہا ہوں۔
سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان سدھا (سی سی آر ایس) سدھا نظام طب میں تحقیق کے لیے ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔ اس کی بنیادی توجہ عالمی قبولیت کے لیے سدھا کے دعووں کو سائنسی طور پر درست کرنا ہے۔ سی سی آر ایس نے حال ہی میں بے ترتیب ڈبل بلائنڈ پلیسبو کنٹرولڈ ٹرائل انجام دے کر سائنسی توثیق کے ذریعہ کووڈ – 19 وبائی مرض کے دوران سدھافارمولیشن کی طاقت کو ثابت کیا ہے اور معیاری تحقیقی جرائد میں 30 سے زیادہ معیاری تحقیقی مضامین شائع کیے ہیں۔
جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا (این آئی ایس) سدھا نظام طب کا ایک اعلی ادارہ ہے جس کے پاس پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ ریسرچ اسکالروں کے لیے اعلیٰ تعلیم میں مریضوں کی نگرانی ، تعلیم اور تحقیق کے لیے بنیادی اختیارات ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(Release ID: 1851594)
Visitor Counter : 181