نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان اور جناب انوراگ ٹھاکر آئندہ  روز یووا سمواد ’’انڈیا @ 2047‘‘  سے خطاب کریں گے

Posted On: 11 AUG 2022 6:05PM by PIB Delhi

تعلیم ، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر 12 اگست کو آکاش وانی رنگ بھون، نئی دہلی میں منعقد کیے جا رہے یووا سمواد ’’انڈیا @ 2047‘‘ سے خطاب کریں گے۔ وزیر مملکت جناب نِسِتھ پرمانِک بھی اس تقریب کو رونق بخشیں گے۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ یافتگان اور نوجوانوں کے وفود سمیت تقریباً 400 نوجوان، جنہیں نوجوانوں کے امور  اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ بین الاقوامی نوجوان وفود کے حصہ کے طور پر بھارت کی نمائندگی کے لیے مختلف ممالک بھیجا گیا تھا، بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ترغیب اور رہنمائی میں، بھارت آزادی کا امرت مہوتسو @ آزادی کے 75برس ، اور ملک کے عوام کے عظیم الشان ماضی اور حصولیابیوں کا جشن منا رہا ہے ۔ اے کے اے ایم کے حصے کے طور پر مختص کیا گیا مثالی ہفتہ 8 سے 14 اگست 2022 کے درمیان منایا جا رہا ہے۔

یہ تقریب شرکت کرنے والے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل پر اپنے نظریات پیش کرنے  کا موقع فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ، یہ تقریب انہیں ایک دوسرے سے جڑنے اور اپنے خیالات ساجھا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم  کرے گی۔ ترغیب فراہم کرنے والے اسپیکر حضرات/ نوجوانوں کے درمیان مقبول عام شخصیات بھی ’’یوا سمواد‘‘ کی تقریب سے خطاب کریں گی اور نوجوانوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے بھارت کا خواب ساجھا کریں گی، جس سے نوجوانوں کے حوصلے میں زبردست طور پر اضافہ رونما ہوگا اور انہیں تعمیر قوم کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب حاصل ہوگی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9045



(Release ID: 1851046) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil