وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کے شجاعت کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی مہاراشٹر کے گورنر نے عزت افزائی کی

Posted On: 11 AUG 2022 6:02PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر مغربی بحری کمان نے ہندوستانی بحریہ کے موجودہ اور ریٹائرڈ شجاعت انعام یافتگان کی عزت افزائی کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب دس اگست 2022 کو ممبئی کے ملّا آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری تقریب میں مہمان خصوصی تھے اور وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف، مغربی بحری کمان نے ان کا خیر مقدم کیا۔

تین ویر چکر، پانچ شوریہ چکر اور 30 نوسینا میڈل (شجاعت) انعام یافتگان کی تقریب کے دوران گورنر صاحب نے عزت افزائی کی۔ انعام یافتگان میں تیرہ ریٹائرڈ آفیسر اور آٹھ ریٹائرڈ جہازی شامل ہیں۔ ایڈ مرل وی ایس شیخاوت، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی آر سی( ریٹائرڈ کی 1971 کی جنگ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں عزت افزائی کی گئی۔ دیگر انعام یافتگان کو 1971 کی جنگ، اوپی پون، اوپی رکشک، شورش پسندی کے خلاف کارروائیوں، سمندر قزاقوں کے خلاف ان کی نمایاں خدمات کے علاوہ مختلف مہمات میں ان کی قابل ذکر حصولیابیوں کے اعتراف میں عزت افزائی کی گئی۔

عزت مآب گورنر صاحب نے انعامات کی تقسیم کے بعد حاضرین کو خطاب کیا اور ان لوگوں کی بے مثال بہادری کو سراہا۔

 

****

 

 

U.No:9048

ش ح۔رف ۔س ا


(Release ID: 1851043) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi