تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں دیہی کوآپریٹیو بینکوں کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت زراعت اور دیہی علاقوں کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے اور جیسے جیسے زراعت کے بنیادی ڈھانچے میں حکومت کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کوآپریٹیو اداروں کا کردار اور ان کی صلاحیت بھی اضافہ پذیر ہے
Posted On:
11 AUG 2022 5:19PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ بحیثیت مہمانِ خصوصی کل نئی دہلی میں وزارت تعاون اور نیشنل فیڈریشن آف اسٹیٹ کوآپریٹو بینکس (نفسکوب) کے زیر اہتمام دیہی کوآپریٹو بینکوں کی ایک روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ تعاون کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تعاون کی وزارت کے سکریٹری جناب گیانیش کمار، نفسکوب کے چیئرمین کونڈورو رویندر راؤ اور نفسکوب کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب بھیما سُبرامنیم بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت زراعت اور دیہی علاقوں کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے اور جیسے جیسے زراعت کے بنیادی ڈھانچے میں حکومت کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کوآپریٹیو اداروں کا کردار اور صلاحیت بھی اضافہ پذیر ہے۔
ہندوستان میں قلیل مدتی کوآپریٹو کریڈٹ ڈھانچہ 34 اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں، 351 ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں اور 96,575 بنیادی زرعی قرضہ جاتی انجمنوں (پی اے سی ایس) پر مشتمل ہے۔ ریاستی کوآپریٹو بینکوں کی نیشنل فیڈریشن 19 مئی 1964 کو قائم کی گئی تھی جس کا وسیع مقصد ریاستی اور مرکزی کوآپریٹو بینکوں کے کام کو آسان بنانا اور قلیل مدتی کوآپریٹو کریڈٹ ڈھانچے کی ترقی ہے۔ نفسکوب اپنے اراکین اور ان کے ملحقہ/حصص داروں/مالکان کو اپنی کامیابیوں کو سامنے لانے، اپنے خدشات پر توجہ دینے اور اپنے مفادات کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ مجلس فراہم کرتا ہے۔
مرکزی وزیر برائے امور داخلہ و تعاون جناب امت شاہ بعض ریاستی کوآپریٹو بینکوں/ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں (ڈی سی سی بی ایس)/پی اے سی ایس کو پرفارمنس ایوارڈز بھی پیش کریں گے اور 100 سال کی خدمات کے لیے چند مختصر مدتی قرض دینے والے کوآپریٹو کریڈٹ اداروں کو نوازیں گے۔ کانفرنس کے دیگر شرکا میں این سی یو آئی کے صدر جناب دلیپ سنگھانی، آئی سی اے-اے پی کے صدر، کے آر آئی بی ایچ چی او کے چیئرمین ڈاکٹر چندر پال سنگھ یادو، نفیڈ کے چیئرمین ڈاکٹر بیجندر سنگھ اور تعاون کی وزارت کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔
****
U.No:9047
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1851038)
Visitor Counter : 165