عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

نوتقرر شدہ سینٹرل وجی لینس کمشنر(سی وی سی)سریش این پٹیل نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں حال کے برسوں میں زیر التوا معاملات میں مسلسل تخفیف کے بارے میں معلومات دی


دو ویجی لینس کمشنرو،اروند کمار اور پروین کمار سریواستو کے ساتھ انہوں نے مرکزی سرکار  کے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کے بروقت نمٹارے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلی اعدادو شمار پیش کئے ہیں

دسمبر 2018ءسے پہلے کی مدت کے دوران 2099تادیبی کارروائی کے معاملے التوا میں تھے، جو 2020ء میں کمیشن کے ذریعے شروع کی گئی خصوصی مہم کے سبب 30جون 2022ء تک گھٹ کر 227رہ گئے ہیں:ڈاکٹر جتندر سنگھ

سینٹرل ویجی لینس کمیشن کا کہنا ہے کہ متعدد سطح پر حکام کے تعاون کے نتیجے میں تادیبی کارروائی کے معاملوں کی جو تعداد 2019ء میں تقریباً 5000تھی ، وہ اب کافی کم ہوکر 1700کے دائرے میں آچکے ہیں

Posted On: 11 AUG 2022 5:04PM by PIB Delhi

نوتقرر شدہ سینٹرل ویجی لینس کمشنر (سی وی سی)سریش این پٹیل نے وزیر مملکت (آزدانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس، ایم او ایس  پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں حال کے برسوں میں لگاتار کم ہورہے معاملوں کے بارے میں معلومات دی۔

 

              

بعد ازاں چیف ویجی لینس کمشنر نے 2 ویجی لینس کمشنر اروند کمار اور پروین کمار سریواستو کے ساتھ مرکزی سرکار کے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کے وقت پر نمٹارے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلی اعدادو شمار پیش کئے۔

سی وی سی پٹیل نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ کو بتایا کہ کمیشن کے ذریعے 2020ء میں شروع کی گئی ایک خصوصی مہم کے سبب دسمبر 2018ء سے پہلے کی مدت کے لئے 2099تادیبی کارروائی کے معاملوں کے التوا کو 30جون 2022ء تک کم کرکے 227کردیا گیا ہے۔اسی طرح کل زیر التوا تادیبی کارروائی کے معاملے جو کہ دسمبر 2019ء تک ایک مقررہ وقت میں اوسطاً تقریباً 5000ہوا کرتے تھے، مختلف سطحوں پر حکام کے تعاون کے سبب اب 1700کی حد میں کافی کم ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی سی وی سی اور دو ویجی لینس کمشنروں کو قانون کے تحت لازمی طور سے مقرر کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بدعنوانی کے لئے زیرو ٹولرینس  کی پالیسی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2021ء میں گجرات کے کیوڑیا میں ہونے والے سی وی سی اجلاس میں مودی کے خطاب کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا’’پچھلے 7-6سالوں میں سرکار یہ اعتماد پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے کہ بدعنوانی کو روکنا ممکن ہے۔ آج بدعنوانی پر  چوٹ کرنے کی سیاسی قوت ارادی ہے اور انتظامیہ کی سطح پر بھی مسلسل اصلاح کی جی جارہی ہے۔‘‘

                

 

کمیشن نے کہا کہ اس نے تادیبی کارروائی کے زیر التوا معاملوں کا تجزیہ کرنے کے لئے 2020ء میں ایک مشق شروع کی، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام معاملے مناسب وقت کے اندر نظریاتی طور پر اختتام تک پہنچ سکے۔ مہم کو ایک مہم موڈ کے طور پر چلایا گیا ، تاکہ ملزم پائے جانے والوں کو بلا تاخیر سز ادی جاسکے اور انہیں مزید غلط کام کرنے سے روکا جاسکے۔اس کے ساتھ ہی جو بے قصور پائے جائیں، انہیں غیر ضروری تناؤ سے بچنے کے لئے بری کردیا جائے۔تمام تادیبی حکام ، پوچھ تاچھ؍پیش کرنے والے حکام، چیف ویجی لینس افسران اور کمیشن کے عملے کے تعاون سے تمام پرانے معاملوں کو نمٹانے کے لئے سامنے لایا گیا۔

پٹیل نے بتایا کہ اس مہم کی مدت کے دوران وباء کے پھیلاؤ کے باوجود اس معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، باقی ماندہ معاملوں کے لئے بھی سی وی او کے ساتھ مسلسل نگرانی کے توسط سے ہر ذاتی نوعیت کے معاملے کے لئے وقت کی حد مقرر کی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کمیشن کی خصوصی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے سرکاری ملازمین میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے، جو انہیں مناسب تادیبی کارروائی کے خوف کے بغیر قانونی عمل پر عمل کرتے ہوئے تنظیم کے مفاد میں فیصلہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیر محترم نے کہا کہ اس کے علاوہ وقت پر تادیبی کارروائی ان لوگوں کے لئے ایک علاج کے طورپر کام کرے گی، جن کے ارادے ؍کام تنظیم کے مفاد میں نہیں ہوسکتے اور جوسزا دیئے جانے کے لائق ہیں۔

سینٹرل ویجی لینس کمیشن پی ایس بی ، پی ایس یو اور یو ٹی سمیت مرکزی حکومت کے کنٹرول والے اداروں اور مرکزی حکومت کے ملازمین کے خلاف ہونے والی شکایات کو دیکھتا ہے۔مختلف تنظیموں میں چیف ویجی لینس افسران (سی وی او)کے توسط سے کی گئی جانچ سے پیدا شدہ اور جہاں بھی ویجی لینس سے متعلق خامیاں پائی جاتی ہیں، وہاں کمیشن تادیبی کارروائی شروع کرنے کی صلاح دیتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9040)



(Release ID: 1851022) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Hindi , Tamil