وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دوطرفہ دفاعی مصروفیات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نئی دہلی میں ہند-بنگلہ دیش تینوں مسلح افواج کے عملہ کی دوسری ملاقات

Posted On: 10 AUG 2022 8:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں 10 اگست 2022 کو دوسری ہند-بنگلہ دیش تینوں مسلح افواج کے عملہ کی بات چیت (ٹی ایس ایس ٹی) منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی جانب سے ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف، آئی ڈی سی(اے)، ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس) بریگیڈیئر وویک نارنگ اور بنگلہ دیش کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ پلان ڈائریکٹوریٹ آرمڈ فورس ڈویژن بریگیڈیئر جنرل حسین محمد رحمان نے کی۔

میٹنگ دوستانہ، گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت میں تینوں خدمات کے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کے میکانزم کے دائرہِ عمل میں جاری اور نئے اقدامات کے علاوہ دو طرفہ دفاعی مصروفیات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ٹی ایس ایس ٹی ایک ایسی مجلس ہے جو ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے درمیان حکمت اور عمل کی سطحوں پر باقاعدہ بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(5)C7KE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(4)009Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(1)D8CV.jpg

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1850788) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi