خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے 10 اگست 2022 کو ایتھوپیا کی خواتین اور سماجی امور کی وزیر سے ملاقات کی اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 10 AUG 2022 8:58PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج ایتھوپیا کی خواتین اور سماجی امور کی وزیر ڈاکٹر ایرگوگے ٹیسفائے ولڈامیسکل سے ملاقات کی۔ عزت مآب وزیر نے اپنے ہم منصب کو انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کا ممتاز الومنی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جو ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان افہام و تفہیم، خیر سگالی اور دوستی کو فروغ دینے میں ان کی شاندار شراکت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

وزراء نے خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات سے متعلق مختلف امور کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، عزت مآب وزراء نے خواتین کو سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اقدامات، پالیسیوں اور بہترین طور طریقوں کو اجاگر کر کے خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی خاطر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ایتھوپیا کی وزیر نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مختلف اقدامات کے لیے حکومت ہند کی کاوشوں کی بھی ستائش کی۔

دونوں وزراء نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے فروغ کے لیے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

*****

 

U.No.9001

(ش ح – ع ح)

 


(Release ID: 1850748) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Telugu