بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے، اعلیٰ انتخابی افسران کی تجربات کی شراکت اور معلومات کی منتقلی کی کانفرنس کا انعقاد کیا


اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے سی ای اوز پر زور دیا کہ وہ انتخابی عوامل کی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لیے کامیاب اقدامات کریں

اعلیٰ انتخابی کمیشن نے ، داخلی امور، سی اے پی ایف اور ریلویز کی وزارت کے عہدیداران کا ، انتخابات کے سہل انعقاد میں ان کی نمایاں حصہ رسدی کے لیے شکریہ ادا کیا

Posted On: 10 AUG 2022 6:12PM by PIB Delhi

ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے آج  نئی دلّی میں،جمہوریت اور انتخابی انتظامیہ کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ میں  انتخاب شدہ اور آئندہ انتخاب ہونے والی ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظا م کے علاقوں کے اعلیٰ انتخابی افسران کے ساتھ ایک کانفرنس کا انتخاب کیا۔ دیگر ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ انتخابی افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد، 2021 اور 2022 میں منعقدہ ریاستی اسمبلی کے حالیہ انتخابات سے تجربات اور معلومات کے ساتھ ساتھ، انتخابی منصوبہ بندی، اخراجات کی نگرانی، ووٹران کی فہرست، آئی ٹی ایپلی کیشنز، اعداد وشمار کا انتظامیہ، ای وی ایم / وی وی پی اے ٹی، ایس وی ای ای پی حکمت عملی، میڈیا اور مواصلات شراکت کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NN64.jpg

اپنے خطاب میں اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے انتخاب شدہ ریاستوں کے اعلیٰ انتخابی افسران کی آزمائشی دور میں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے ستائش کی۔انھوں نے زور دیا کہ ریاستو ں کے ذریعے کئے گئے اقدامات اور اختراعات کو ،انتخاب کی یکجہتی سے سمجھوتہ کئے بغیر کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی انتظامیہ میں آئی ٹی کے استعمال کے لیے اعلیٰ انتخابی افسروں کے ذریعے انفرادی طور پر کئے گئے اقدامات اور اختراعات کا جامع طور پر تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، جو ہندوستان کے انتخابی کمیشن کے آئی ٹی نظام / ایپس کے ساتھ مربوط ہوں اور اس کی معیاری خصوصیات کے ہم مطابق ہوں تاکہ ان کاوشوں کو دوبارہ استعمال نہ کیا جاسکے۔ جناب راجیو کمار نے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے لیے انتخابی مواد کے سائنسی انتظامیہ کے لیے زور دینے کے ساتھ ساتھ ، ریاستوں اور ہندوستان کے انتخابی کمیشن کے ذریعے تیار کردہ پیش رسائی کے تمام مواد تک سہل رسائی کے لیے ایک ڈیجیٹل پورٹل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنروں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی کہ قومی اور ریاستی قدرتی آفات کا انتظام کرنے والی پوسٹ کی ٹیم سے بھی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور انھیں رابطہ میٹنگوں کے لیے بھی دعوت دی جائے۔ تبدیل ہوتی ہوئی کنیکٹی ویٹی اور تکنیکی منظرنامے کے مدنظر انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  پولنگ اسٹیشن، علاقائی طور پر نشاندہ ہونے چاہئیں اور ضلع انتظامیہ کے ذریعے روٹ چارٹس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

ووٹروں تک پیش رسائی کی مہموں پر تبادلہ خیال کے دوران، اعلیٰ انتخابی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ایس وی ای ای پی حکمت عملی کو بنیادی سطح کے ساتھ مصروف کرنے کی ضرورت ہے جس میں  کم ووٹر والے پولنگ اسٹیشنوں اور مرکوز نشاندہ مداخلتوں کے تجزیے پر توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔ انھوں نے اعلیٰ انتخابی افسروں پر زور دیا کہ وہ نظام جاتی پیشرفتوں اور ووٹر کی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کے انتخابی کمشنر کو باقاعدہ ماحصل فراہم کریں۔

انتخابی کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے ، انتخاب شدہ ریاستوں میں نافذ کئے جارہے اعلیٰ خیالاتوں اور بہترین عوامل کی ضرورت کو اجاگر کیا جنھیں دیگر ریاستوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ سابقہ انتخابات میں بعض ریاستوں کے ذریعے نافذ کردہ بہترین عوامل میں سے کچھ میں تمل ناڈو کے ذریعے لائحہ عمل کو مربوط کرنا، گوا کے ذریعے چاٹ بورڈ، آسام کے ذریعے آموزشی انتظامیہ نظام، اتراکھنڈ کے ذریعے دیوویانگ کے لیے خصوصی اقدامات، ڈاک محکمے کے ساتھ اشتراک میں بیداری کے لیے میگھدوت پوسٹ کارڈ، مغربی بنگال کے ذریعے پی ڈبلیو ڈیز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انوبھو موبائل ایپ،شامل ہیں۔ جناب پانڈے نے زور دے کر کہا کہ  اعلیٰ انتخابی افسران کی ٹیموں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کہ انتخابی عوامل کی مربوطیت کو برقرار رکھا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدام کئے جائیں۔

آدھار کے رضاکارانہ طور پر جمع کرنے کے لیے کمیشن کے ذریعے حالیہ مہم سے متعلق، جناب پانڈے نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ تفصیلات کو جمع کرنے کے لیے بھارت کے انتخابی کمیشن کے رہنما خطوط کی سختی کے ساتھ تعمیل کی جانی چاہئے۔ انھوں نے اعلیٰ انتخابی افسران کی اس بات کے لیے ستائش کی کہ یکم اگست 2022 کو اس مہم کے آغاز کے بعد سے، تقریباً 2.5 کروڑ آدھار رضاکارانہ طور پر جمع کئے جاچکے ہیں۔

کانفرنس کے دوران کمیشن نے، وزارت داخلہ، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور ریلویز کی وزارت کے حکام کی بھی ، 2022 میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابات کو آزادانہ، شفاف، پرامن اور صاف ستھرے طریقے پر منعقد کرنے کے لیے ان کی نمایاں حصہ رسدی کے لیےستائش کی۔فورسز کو سخت ترین دشوار راستوں پر نقل وحرکت کرنی پڑی ہے اور انھوں نے ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر کیا جو کہ ان کی انتخابی ڈیوٹی تھی تاکہ انتخابات کے سہل انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ سی ای سی جناب راجیو کمار نے 2022 میں اسمبلی انتخابات کے دوران،  ان کی شاندار منصوبہ بندی اور انتخاب سے متعلق عملے کی وقت مدتی نقل وحرکت کے لیے ستائش کی۔ کمیشن نے، ہندوستان کے انتخابی کمیشن کے ذریعے منعقدہ تمام انتخابات کے لیے انتخابی ڈیوٹی پر تعینات،فورسز کے ایڈ ہاک کمانڈینٹس / کمانڈینٹس کے لیے اعزازی رقم بھی فراہم  کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EFRF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DP3B.jpg

اس موقع پر ، کمیشن نے ،الیکشن کے اے-ویب انڈیا جرنل کے جدید ترین ایڈیشن کا اجرا بھی کیا۔ یہ ایک پروقار بین الاقوامی اشاعت ہے جس میں تحقیق شدہ آرٹیکلز، پیپرس اور اے-ویب کمیونٹی سے حصہ رسدی شامل ہوتی ہے۔ اے –ویب، عالمی انتخابی انتظامی اداروں کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CAKF.jpg

انتخاب شدہ ریاستوں کے اعلیٰ انتخابی افسران نے اپنے تجربات ، آموزش اور اُن اختراعی عوامل کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی جو انھوں نے حال ہی منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران اپنائی تھیں۔ آئندہ ہونے والی انتخابی ریاستوں کے اعلیٰ انتخابی افسران نے بھی انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی  تیاریوں، جاری ایس ایس آر سرگرمیوں،اور ہر ایک اسمبلی حلقے میں انتخابی فہرست کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے  کی جارہی مرکوز سرگرمیوں کو پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LIRL.jpg

اس کانفرنس کے دوران  کمیشن کے سینئر ڈی ای سیز، ڈی ای سیز، ڈی جیز اور  دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

*****

U.No.8979

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1850724) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu