پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت (پنچایتی راج) جناب کپِل موریشور پاٹل 12 اگست کو آزادی کا امرت مہوستوو کے حصہ کے طور پر ہر گھر ترنگا پروگرام کے تحت آغا خان پیلس اور مہتا کے نیچر کیور کلینک (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی) پونے میں قومی پرچم لہرائیں گے

Posted On: 10 AUG 2022 6:55PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوستاو (اےکے اے ایم) کے ایک حصے کے طور پر "ہر گھر ترنگا ابھیان" پروگرام کی حب الوطنی مہم کے تحت ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپِل موریشور پاٹل تاریخی یادگار آغا خان پیلس اور ڈاکٹر مہتا کا نیچر کیور کلینک (جسے اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی کہا جاتا ہے) پونے، کا 12 اگست 2022 کو دورہ کریں گے اور قومی پرچم لہرائیں گے۔ اس موقع پر وہ ان دونوں تاریخی مقامات پر مجاہدین آزادی، ان کے اہل خانہ اور شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کریں گے اور تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو (اےکے اے ایم)  جشن کے ایک حصے کے طور پر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر گھر ترنگا ابھیان پروگرام کے لیے 11" سے 15" اگست، 2022 تک جدوجہد آزادی سے وابستہ تقریباً 400 مقامات کا دورہ مختلف معززین کریں گے۔ آغا خان پیلس، پونے اور ڈاکٹر مہتا کا نیچر کیور کلینک (این آئی این)، پونے بھی وزارت ثقافت کے ذریعہ ان 400 تاریخی مقامات میں شامل ہیں۔ اس تقریب میں 500 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ اس تقریب میں ممبران پارلیمنٹ اور ممبران قانون ساز اسمبلی اور دیگر مقامی قائدین اور معززین کی شرکت متوقع ہے۔

پونے میں آغا خان محل ہندوستان کی تحریک آزادی کی تاریخ میں اس حقیقت کے لیے ایک اہم مقام رکھتا ہے کہ مہاتما گاندھی جی، ان کی اہلیہ محترمہ کستوربا گاندھی جی، سکریٹری مہادیو بھائی ڈیسائی، نیز میرابین، پیاری لال نائر، سروجنی نائیڈو اور ڈاکٹر سشیلا نیئر۔ یہاں 9 اگست 1942 سے 6 مئی 1944 تک قید رہے تھے۔ اس جگہ کستوربا گاندھی اور مہادیو بھائی دیسائی کی موت کی وجہ سے یہ جگہ گاندھی جی کے بہت قریب تھی۔ کستوربا گاندھی اور مہادیو بھائی کی سمادھیاں مرکزی محل کے پیچھے ایک باغ میں ہیں۔ یہ اب گاندھی نیشنل میموریل سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے جہاں 'کھادی' بنانا ایک اہم سرگرمی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این) "باپو بھون" نامی ایک تاریخی مقام پر واقع ہے جسے مہاراشٹر کے پونے میں آنجہانی ڈاکٹر دنشا کے مہتا نے "نیچر کیور کلینک اور سینیٹوریم" کے طور پر چلایا تھا۔ 1945 اور 1947 کے درمیان، گاندھی جی نے این ا  ٓئی این کا سات بار دورہ کیا اور وہاں 156 دن قیام کیا۔ انسٹی ٹیوٹ میں 1945 میں آل انڈیا نیچر کیور فاؤنڈیشن ٹرسٹ قائم کیا گیا اور گاندھی جی اس کے چیئرمین بنے۔ اگرچہ این ا  ٓئی این 22-12-1986 کو وجود میں آیا، لیکن انسٹی ٹیوٹ کے اتھ مہاتما گاندھی کی وراثت نے اسے نیچروپیتھی کے میدان میں نمایاں مقام دیا۔ ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر، این ا  ٓئی این ایک نیچر کیور یونیورسٹی بننے کے مقصد کے ساتھ ترقی کر رہا ہے – جو آل انڈیا نیچر کیور فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی تشکیل میں مہاتما گاندھی کے اہم مقاصد میں سے ایک تھا۔

*************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8988


(Release ID: 1850721) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu