جل شکتی وزارت
دیہی گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی
Posted On:
08 AUG 2022 3:53PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:
حکومت ہند ،ریاستوں کے ساتھ مل کر اگست 2019سے جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہرگھر جل کو نافذ کررہی ہے ، جس کے تحت 2024 تک دیہات کے ہر گھر میں نل سے پانی کی سپلائی کا ہدف طے کیا گیا ہے۔جس وقت جل جیون مشن کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت 3.23 کروڑ گھروں میں نل سے پانی کا کنکشن موجود تھا۔ گزشتہ 36 مہینوں میں 6.70 کروڑ دیہی گھروں کو نل سے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو آج کی تاریخ تک ملک کے 19.11 کروڑ دیہی گھروں میں سے 9.94 کروڑ ( 51.99فیصد ) گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی ہورہی ہے۔
اسی طرح ریاست کرناٹک میں اس مشن کے اعلان کے وقت 24.51 لاکھ دیہی گھروں میں نل سے پانی کا کنکشن تھا۔ اس کے بعد 3 اگست 2022 تک 29.20 لاکھ دیہی گھروں کو نل سے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ آج کی تاریخ تک ریاست کے کُل 101.18 لاکھ دیہی گھروںمیں سے 53.71 لاکھ (53.08فیصد ) گھروںمیں نل سے پانی کی سپلائی کی جارہی ہے۔
جل جیون مشن کی آپریشنل گائیڈ لائنز کے مطابق پی ایچ ای ڈی / آر ڈبلیو ایس ڈپارٹمنٹ ٹیسٹ کرتا ہے اور مقدار اور معیار دونوں کے نقطہ نظر سے آبی ذریعہ کی تصدیق کرتا ہے، ڈیزائن کا تخمینہ تیار کرتا ہے ، اس کام کو انجام دینے والی ایجنسی کی شناخت کرنے کے لئے گرام پنچایت اور / یا اس کی ذیلی کمیٹی یعنی وی ڈبلیو ایس سی ( ولیج واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی ) / پانی سمیتی / یوزر گروپ وغیرہ کی مدد کرتا ہے، انجام دئے گئے کام کے معیار کی نگرانی کرتا ہے ، اور تیسرے فریق کی جانچ ایجنسی (ٹی پی آئی اے ) کے ذریعہ اس کام کی جانچ کرتا ہے ۔ان التزامات کے تحت ریاستوں نے جے جے ایم کے کام کے معیار کی جانچ کرنے کے لئے ٹی پی آئی کا پینل تیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ نیشنل جے جے ایم کی ٹیمیں ان اسکیموں کے مناسب طریقے سے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرتی ہے۔ نیشنل جے جے ایم کی ٹیم کے ان دوروں کے بعد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو رپورٹ جمع کرادی جاتی ہے تاکہ وہ اس کے مطابق صحیح کارروائی کرسکیں ۔
ا س کے علاوہ لمبی دوری سے بڑی مقدار میں پانی لے جانے کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے جے جے ایم نے آپریشنل گائیڈ لائن تیار کی ہے اور خشک سالی اور پانی کی کمی والے علاقوں / کم بارش والے علاقوں یا زیر زمین پانی کی کمی والے علاقوں میں نل سے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے علاقائی سطح پر پانی کی سپلائی کی اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بورویل ، بارش کے پانی کا ذخیرہ ، موجودہ آبی ذخائر وغیرہ میں پانی دوبارہ بھرنے کے انتظام بھی کئے گئے ہیں اور اس کے لئے منریگا جیسی اسکیموں سے مدد لی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ جن گاؤوں میں پانی کی کمی ہے ، وہاں پر پانی کی سپلائی کے لئے نئی اسکیمیں بنانے کی خاطر ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور ان سے کہا جارہا ہے کہ وہ ایک نل سے تازہ پانی سپلائی کریں اوردوسرے نل سے استعمال شدہ پانی کو بیت الخلاء اور باغات وغیرہ تک پہنچائیں تاکہ بیش قیمتی پانی کی حفاظت کی جاسکے اور اسے برباد ہونے سے بچایا جاسکے ۔
*************
ش ح۔ق ت۔رم
U-8972
(Release ID: 1850462)
Visitor Counter : 144