مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کا محکمہ کیپٹیو نان پبلک نیٹ ورکس قائم کرنے والے انٹرپرائزز کو اسپیکٹرم کی براہ راست تفویض کے لیے  مانگ سے متعلق مطالعہ کرےگا


مانگ سے متعلق مطالعے کے لیے سرل سنچار پورٹل پر ماڈیول  لانچ کیا گیا

انٹرپرائزز جن کی مجموعی مالیت  100 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اورجو براہ راست ٹیلی مواصلات کے محکمہ  سے اسپیکٹرم حاصل کرکےسی این پی این قائم کرنے کے خواہشمند ہیں ،کو اس عمل میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے

Posted On: 10 AUG 2022 1:09PM by PIB Delhi

کیپٹیو نان پبلک نیٹ ورک جدیدٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ، انتہائی قابل اعتماد، وقت میں کمی اور ہائی تھرو پٹ کمیونیکیشن فراہم کر کے صنعتوں کو ترقی دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔حکومت نے 27 جون 2022 کو’ کیپٹیو نان پبلک نیٹ ورک (سی این پی این) لائسنس‘ کےلئے رہنما اصول جاری  کئے تھے ، جس کا مقصد سی این پی این کے لیے قانونی فریم ورک قائم کرنا تھا۔

یہ رہنما اصول  یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ سی این پی این قائم کرنے کے خواہاں انٹرپرائیزیز ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں یا براہ راست ٹیلی مواصلات کے محکمہ سے لیز پرا سپیکٹرم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ رہنما اصول  یہ بھی  سہولت فراہم کرتے ہیں کہ  ٹیلی مواصلات کا محکمہ(ڈی او ٹی) سی این پی این قائم کرنے والے انٹرپرائیزیز کو اسپیکٹرم کی براہ راست تفویض کے لیے  مانگ کا مطالعہ کرےگا۔

ڈی او ٹی نے اب ڈیمانڈ اسٹڈیز کو انجام دینے کے لیے سرل سنچار پورٹل پر ایک ماڈیول شروع کیا ہے۔ https://saralsanchar.gov.in  پر پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں09 اگست 2022 کو ایک او ایم جاری کیا گیا ہے۔

انٹرپرائیزیز جن کی مجموعی مالیت  100 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اورجو براہ راست ٹیلی مواصلات کے محکمہ  سے اسپیکٹرم حاصل کرکےسی این پی این قائم کرنے کے خواہشمند ہیں ،کو اس عمل میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔تفصیلات پورٹل پر10 اگست 2022 سے09 ستمبر 2022 تک جمع کی جا سکتی ہیں۔

***********

ش ح ۔  ف ا ۔ م ش

U. No.8968


(Release ID: 1850457) Visitor Counter : 180