کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ  اسکیم  (ایس آئی ایس ایف ایس )کے تحت 30 جولائی 2022 کو 102 ا نکیوبیٹرس کے لئے 375.25 کروڑروپئے منظور کئےگئے


اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم کے تحت 378 اسٹارٹ اپ کے لئے 81.45 کروڑ روپئے منظور کئے گئے

دوانکیوبیٹرس کے لئے کل 5 کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی جن میں ایک آسام اور دوسر ی سکم کے لئے ہے

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم کے تحت شمال مشرقی ریاستوں  کے 9 اسٹارٹ  اپس کے لئے 1.15 کروڑ روپئے منظور کئےگئے

Posted On: 05 AUG 2022 1:43PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے وزیرمملکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ  اسکیم  (ایس آئی ایس ایف ایس )کے تحت 30 جولائی 2022 کو 102 ا نکیوبیٹرس کے لئے 375.25 کروڑروپئے منظور کئےگئے۔اس اسکیم کے تحت منظور شدہ انکیوبیٹرس کی جانب سے  378 ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے لئے 81.45 کروڑ روپئے کی کل رقم منظور کی گئی ہے ۔

شمال مشرقی ریاستوں خصوصا (اروناچل پردیش، آسام ، منی پور، میگھالیہ ،میزورم ، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ )  سے 30 جولائی  سے 30 جولائی 2022 تک، دو انکیوبیٹرز (ایک ایک سکم اور آسام سے) اسکیم کے تحت 5 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایس آئی ایس ایف ایس کے تحت  شمال مشرقی ریاستوں سے 9 ڈی پی آئی آئی ٹی  سےتسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے لئے کل 1.15 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔

حکومت کی جانب سے اسٹارٹ اپ ا نڈیا سیڈ فنڈ ا سکیم (ایس آئی ایس ایف ایس )یکم اپریل 2021 سے نافذ کی جارہی  ہے ۔ یہ  تصور کے ثبوت ،  پروٹوٹائپ کے فروغ،پروڈکٹ ٹرائل، مارکیٹ انٹری اور کمرشیلائزیشن کےلئے  صنعت اوراندرونی تجارت  (ڈی ی آئی آئی ٹی ) تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لئے مجاز محکمہ کو مالی امداد فراہم کرتاہے ۔ اس سے  اسٹارٹ ا پس اس قابل ہو جاتےہیں کہ ایک سطح تک پہنچ جائیں، جہاں وہ  سرمایہ کاروں یا  وینچر سرمایہ داروں سے سرمایہ کاری  بڑھا سکیں گے یا مالی اداروں  یا کمرشیل بینکوں سے قرضے حاصل کرسکیں گے ۔ ایس آئی ایس ایف ایس ہندوستان بھر میں مجاز ا نکیوبیٹرس کے ذریعہ مجاز اسٹارٹ اپس کو  تقسیم کیا جاتاہے ۔

 

************

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.8966

 



(Release ID: 1850450) Visitor Counter : 125


Read this release in: Manipuri , English , Tamil , Telugu