شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ثقافت اور وراثت کا فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2022 12:11PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ‘‘ این ای سی کی اسکیموں ’’ کے تحت ا ن تجویزوں کی حمایت کرتی ہے جن کے ذریعہ شمال مشرقی خطے ( این ای آر ) کی مسابقتی طاقتوں اور امکانا ت کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے کہ روڈ شو ، تجارتی کانفرنس ، کنوینشن ،سمینار ،ورکشاپ اور مخصوص میڈیا کیمپین وغیرہ ۔شمال مشرقی خطے کے بیش قیمتی آرٹ اور کلچر کی نمائش کرنے والے جامع پروموشنل شو ‘‘ ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ ’’ کا انعقاد چنڈی گڑھ (2017) ، دہلی (2018) اور وارانسی (2019) جیسے شہروں میں کامیابی سے کیا گیا،جس میں شمال مشرق کے فنکارو ں اور کاریگروں نے بی ٹو بی رابطے کے مواقع کے ساتھ شرکت کی ۔اس کے علاوہ گجرات کے مادھو پور میں 10 سے 13 اپریل 2022 کو ہونےوالے مادھوپور گھیڈ فیسٹول میں 8شمال مشرقی ریاستوں کےفنکاروں اور کاریگروں نے اوراروناچل پردیش کے 84 افراد نے رانی رکمنی کی فیملی کے حصے کے طور پر شرکت کی تھی۔
اس کے علاوہ وزارت ثقافت ، حکومت ہند سے مالی امداد یافتہ قومی ثقافتی ایکس چینج پروگرام ( این سی ای پی ) کے تحت پرفارمنگ آرٹ ، نمائش ،یاترا وغیرہ پر مبنی متعدد فیسٹول ممبران ریاستوں میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان پروگراموں میں شرکت کے لئے دیگر علاقوں /ریاستوں کے فنکاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے اور اپنی ثقافت دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ثقافت کو عام لوگوں سے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔
وزارت تعلیم نے آزادی کا امرت مہوتسو بینر تلے ‘ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ’ کی شروعات کی ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبا کو کسی دوسری ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے طلبا کے ساتھ گھومنے کا موقع ملے گا۔
یہ طلبا جون سے ستمبر 2022 تک 750 اسکولی طلبا اور 750 کالج کے طلبا دوسری ریاست کا پانچ روزہ دورے کریں گے،جس کے دوران انہیں اس ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقہ کی سماجی وثقافتی وراثت اور زندگی کے مختلف رنگوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
اسی طرح ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے اسکل انڈیا مشن کے تحت ملک کے نوجوانوں کو ہنر مندی کی ٹریننگ دینے کے لئے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا اسکیم نافذ کی ہے ۔ اس اسکیم کو سال 2015 میں نافذ کیا گیا تھا ، تب سے لے کر 30 جون 2022 تک شمال مشرقی ریاستوں کے 4.41 لاکھ امیدواروں کو قلیل مدتی ٹریننگ ( ایس ٹی ٹی ) اور 7.25 لاکھ امیدواروں کو ریکگ نیشن آف پرائر لرننگ ( آر پی ایل ) کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی مرکزی امداد یافتہ اسکیم ‘‘سمگر شکشا’’ کے تحت ‘‘ اسکولی تعلیم کو پیشہ ورانہ بنانے کی کوشش ’’ کررہی ہے۔اس اسکیم کے تحت نشان زد کئے گئے اسکولوں میں نویں سے بارہویں کلاس تک کے طلبا کو نیشنل اسکلز کوالی فکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف ) اسکیم کے تحت پیشہ ورانہ کورسز کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان پیشہ ورانہ کورسوں میں قابل روزگار بنانے کا ہنر ایک لازمی موڈیول ہے ،جس میں کمیونی کیشن اسکل ، سیلف مینجمنٹ اسکل، انفارمیشن آف کمیونی کیشن ٹکنالوجی اسکل ، صنعت کار ی کا ہنر اور گرین اسکلز شامل ہیں۔
*************
ش ح۔ق ت۔رم
(10-08-2022)
U-8958
(ریلیز آئی ڈی: 1850431)
وزیٹر کاؤنٹر : 118