اسٹیل کی وزارت

ڈبلیو آئی پی ایس  (فورم فار ویمن ان پبلک سیکٹر) یوم تاسیس کی سلور جوبلی تقریب وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے سی ایم ڈی میں منائی گئی


سی ایم ڈی، آر آئی این ایل نے آر آئی این کے ملازمین کے نمایاں تعاون کی تعریف کی

Posted On: 09 AUG 2022 7:56PM by PIB Delhi

ڈبلیو آئی پی ایس(پبلک شعبے میں خواتین کے لیے فورم) کی سلور جوبلی آج وی ایس پی میں ایک شاندار طریقے سے منائی گئی۔ آر آئی این ایل کی خواتین ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے، جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی  ،  وی ایس پی، آر آئی این ایل نے اپنے خطاب میں ، آر آئی این ایل کی خواتین برادری کی طرف سے چھ سال کے خسارے کے بعد کمپنی کو تبدیل کرنے میں غیر معمولی شراکت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نوٹ کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ، آر آئی این ایل کی وومن ان پبلک سیکٹر (ڈبلیو آئی پی ایس ) ، جس کا قیام 1997 میں ہوا تھا، 25 طویل اور کامیاب سال مکمل کر چکے ہیں اور اس سال سلور جوبلی منا رہے ہیں"۔ انہوں نے اس خاص موقع پر ، آر آئی این ایل کی تمام خواتین ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور معاشرے میں خواتین کے کردار کے بارے میں آگاہی کو بہتر بنانے کے لیے ان کے فعال کردار کی تعریف کی۔

جناب اتل بھٹ نے بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز مقابلے میں کامن ویلتھ گیمز میں باوقار طلائی تمغہ جیتنے پر محترمہ پی وی سندھو کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پورےآر آئی این ایل خاندان کے لیے فخر کی بات ہے کہ محترمہ پی وی  سندھو آر آئی این ایلکی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

جناب اتل بھٹ نے اسٹیل پلانٹ کے انتہائی پیچیدہ سپلائی چین مینجمنٹ کو موثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے محترمہ شیلا پریادارسینی، چیف جنرل منیجر اور ڈیپارٹمنٹ - میٹریلز مینجمنٹ، آر آئی این ایل کی سربراہ کی تعریف کی۔ "یہ بات خوش آئند ہے کہ خواتین کی زیادہ تعداد آر آئی این ایل  میں شامل ہو رہی ہے اور یہ بات قابل فخر ہے کہ خواتین تیزی سے اور بتدریج ان ڈومینز کی طرف بڑھ رہی ہیں جو کبھی صرف مسلح افواج کے جیسے مردوں کے لیے مخصوص تھے۔ جناب  اتل بھٹ نے مزید کہا  آر آئی این ایل کے  ڈبلیو آئی پی ایس ڈبلیو آئی پی ایس  معاشرے میں خواتین کے کردار اور اس مقصد کے لیے وہ شروع کیے گئے مختلف پروگراموں کے بارے میں بیداری کو بہتر بنانے میں ان کے فعال کردار کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔

شری اتل بھٹ نے ڈاکٹر گیتانجلی بٹمنابانے کی شاندار موجودگی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی موجودگی اور پیغام یقیناً خواتین شرکاء کو پیشہ ورانہ زندگی میں مزید بلندی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔

مہمانِ اعزازی، ڈاکٹر گیتانجلی بٹمنابانے، پرو وائس چانسلر، جی آئی ٹی اے ایم انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ (جی آئی ایم ایس آر نے خواتین کو اپنی زندگی میں کامیابی کے لیے معاشرے میں درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمت کی ثقافت یا کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے کم عمر آبادی کے لئے جانا جاتا ہے اور اگلی نسل کی خواتین مختلف شعبوں میں غالب کردار ادا کریں گی۔ ڈاکٹر گیتانجلی بٹمنابانے، جناب اتل بھٹ اورآر آئی این ایل کے ڈائریکٹرز نے آر آئی این ایل  کی کچھ خواتین ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر منعقدہ مختلف مقابلوں کے جیتنے والوں کو انعامات بھی تقسیم کئے۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8937



(Release ID: 1850363) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Telugu