نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بھارت نے دولت مشترکہ کھیل 2022 کے آخری دن 4 طلائی تمغات، ایک نقرئی اورایک کانسہ کا تمغہ سمیت 6 تمغات جیتے، بھارت کے مجموعی تمغات کی تعداد 61 ہوگئی ہے جن میں 22 طلائی تمغات شامل ہیں


پی وی سندھو، لکشیہ سین، ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی/ چراغ شیٹی اور اچنتا شرت کمل  نے آخری دن طلائی تمغات جیتے

Posted On: 08 AUG 2022 8:42PM by PIB Delhi

کلیدی نکات:

  • صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمغہ فاتحین کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد پیش کی۔
  • جناب انوراگ ٹھاکر نے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا؛ عمدگی اور عزم کا کیا شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔

بھارت نے دولت مشترکہ کھیل 2022 کے آخری دن مزید چھ تمغات حاصل کیے، جن میں چار طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہیں۔ پی وی سندھو  نے(خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے میں )، لکشیہ سین نے (مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے میں)، ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی/ چراغ شیٹی نے (مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن مقابلے میں) اور اچنتا شرت کمل نے(مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس مقابلے میں) طلائی تمغات جیتے۔ بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے نقرئی تمغہ اور جی ساتھین نے (مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس میں)  کانسہ کا تمغہ جیتا۔ بھارت 61 تمغات (22 طلائی، 16 نقرئی اور 23 کانسے کے تمغات)کے ساتھ چوتھے مقام پر رہا۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے بھارتیوں نے تمغہ فاتحین کو ان کی حصولیابیوں کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے تمام تمغہ فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔  سندھو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے ٹوئیٹ کیا، ’’پی وی سندھو نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران بیڈمنٹن مقابلے میں تاریخی طلائی تمغہ جیت کر قوم کا دل جیت لیا ہے۔ آپ نے کھیل کے میدان میں اپنےجادو سے لاکھوں افراد کو مسحور کر دیا۔ آپ کی ماہرانہ فتح کی بدولت ہمارا ترنگا لہرایا اور برمنگھم میں ہمارے قومی ترانے کی بازگشت سنائی دی۔ تہہ دل سے مبارکباد۔‘‘

صدر جمہوریہ نے لکشیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا، ’’نوجوان اور پرجوش لکشیہ سین نے بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے!  دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران بیڈمنٹن مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس انداز میں واپسی کی، اس سے ایک ایسے بے باک اور نئے بھارت کی عکاسی ہوتی ہے جو فتح کے لیے پرعزم ہے۔ آپ کی وجہ سے برمنگھم میں بھارتی ترنگا ایک مرتبہ پھر لہرایا۔‘‘

شرت کمل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے ٹوئیٹ کیا، ’’ازحد باصلاحیت اور تجربہ کار شرت کمل نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران ٹیبل ٹینس مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ کھیلوں میں آپ کی غیر معمولی مستقل مزاجی آپ کو کھیل کود کی معروف شخصیت بناتی ہے۔ بھارت کے لوگ مسرور ہیں کہ آپ کے خصوصی کارنامہ کے سبب ہمارا ترنگا پوڈیم پر لہرا یا ۔ مبارکباد‘‘

بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، صدرجمہوریہ نے ٹوئیٹ کیا، ’’ہماری بیڈمنٹن ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے! # دولت مشترکہ کھیل کود کے دوران بیڈمنٹن کے ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو مبارکباد۔ آپ کی کامیابی نوجوانوں کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔ آپ کی کامیابی کی بدولت برمنگھم میں ہمارا قومی ترانہ پیش کیے جانے پر بھارتیوں کو فخر ہے۔‘‘

مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے ٹوئیٹ کیا، ’’دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران نقرئی تمغہ جیتنے پر ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ ٹورنامنٹ کے دوران ملاحظہ کی گئی آپ کی کوششیں اور پرجوش کارکردگی قابل ستائش ہے۔‘‘

ساتھین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے ٹوئیٹ کیا، ’’دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران ٹیبل ٹینس کے ایک سخت مقابلے میں  کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ساتھین گناسیکرن کو مبارکباد۔ آپ تناؤ کے لمحات میں بھی پرسکون نظرآئے اور جیت کے لیے متاثر کن مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ مستقبل میں بڑی کامیابیوں کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات۔‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں کھیلے جارہے دولت مشترکہ کھیل کود 2022 کے آخری دن تمام تمغہ فاتحین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛ ’’غیر معمولی @Pvsindhu1  چیمپئنوں کی چیمپئن ہیں! انہوں نے بارہا یہ دکھایا ہے کہ عمدگی کیا ہوتی ہے۔ ان کی لگن اور عزم ازحد متاثر کن ہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ مستقبل کی ان کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات‘‘

لکشیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا، ’’ @lakshya_sen  کی حصولیابی پر مسرور ہوں۔ بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل مقابلے میں زبردست قوت اور لچک پیش کی۔ وہ بھارت کا فخر ہیں۔ مستقبل میں ان کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔# چیر 4 انڈیا‘‘

بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا، ’’بھارت کی بیڈمنٹن ٹیم نے کامیابی اور عمدگی کی نئی تعریف متعین کی ہے۔@satwiksairaj اور  @Shettychirag04  کے ذریعہ ٹیم ورک اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ طلائی تمغہ جیتنے پر مجھے ان پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھارت کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔# چیر 4انڈیا‘‘

شرت کمل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا، ’’ @sharathkamal1  کے ذریعہ جیتا گیا طلائی تمغہ تاریخ کے اوراق میں خصوصیت کے ساتھ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے صبر، عزم اور لچک کی قوت کا مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بڑی مہارتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ یہ تمغہ بھارتی ٹیبل ٹینس کے لیے زبردست تقویت کا باعث ہے۔ ان کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد۔ # چیر4 انڈیا‘‘

ساتھین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا، ’’دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران @sathiyantt  کے ذریعہ شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا گیا۔ ٹیبل ٹینس مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی استقامت اور لگن کے لیے ان کی ستائش کی جاتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھی سرخرو ہوں گے۔# چیر 4 انڈیا‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ کھیل کود 2022 کے دوران نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛ ’’سی ڈبلیو جی کے دوران پرجوش کارکردگی پیش کرنے اور نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے مردوں کی ہاکی ٹیم پر فخر ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم مستقبل میں بھارت کو فخر کا احساس دلاتی رہے گی اور نوجوانوں کو ہاکی کا کھیل اپنانے کے لیے بھی ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔ # چیر 4 انڈیا‘‘

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے تمغہ فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔

سندھو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے ٹوئیٹ کیا، ’’ @Pvsindhu1  کے ذریعہ پیش کیے گئے عمدہ مظاہرہ نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کی ہے! آپ کے عمدہ کھیل کی وجہ سے ہم ٹی وی اسکرین پر آنکھیں جمائے رہے! عمدگی اور عزم کا کیا شاندار مظاہرہ ہے! عمدہ طلائی تمغہ کے لیے مبارکباد#  سی ڈبلیو جی 2022! پی وی سندھو، آپ بھارت کا فخر ہو!‘‘

 

ایک دیگر ٹوئیٹ  میں کھیل کود کے وزیر نے لکشیہ سین کو مبارکباد پیش کی۔ جناب ٹھاکر نے ٹوئیٹ کیا، ’’سین کی شاندار کارکردگی!!! لکشیہ سین، آپ نوجوان بھارت کے جذبے  کا مظاہرہ  کرنے والے ایک سورما کے پیکر ہو! آپ نے ایک پرعزم چیمپئن کی طرح واپسی کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی! ہمارے دل کی دھڑکنیں تیز تھیں! آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا باعث مسرت ہے! شاباش اور مبارکباد!‘‘

ساتوِک اور چراغ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھیل کود کے وزیر نے ٹوئیٹ کیا، ’’شاندار طریقہ سے تاریخ میں اپنا نام درج کرایا! انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ساتوِک اور چراغ کو اپنے ڈبلز مقابلے میں آسانی کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کرتے ہوئے دیکھنا باعث مسرت ہے۔  ساتوِک کے کامیابی کے رقص نے اس میں چار چاند لگا دیے! دونوں کو مبارکباد!‘‘

 

مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے ٹوئیٹ کیا، ’’سی ڈبلیو جی 22 کھیلوں میں مردو خواتین کی ہاکی ٹیموں کی پوڈیم کامیابی  ایک ملک ، جو کہ ہاکی کی مالامال وراثت کا حامل ہے، کے طورپر ہمارے لیے ناقابل فراموش رہے گی ! بہت بہت مبارکباد، آپ کی کوششوں پر فخر ہے!‘‘

پی وی سندھو کی حصولیابیوں کے بارے میں جاننے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں

لکشیہ سین کی حصولیابیوں کے بارے میں جاننے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں

ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی کی حصولیابیوں کے بارے میں جاننے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں

چراغ شیٹی کی حصولیابیوں کے بارے میں جاننے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں

اچنتا شرت کمل کی حصولیابیوں کے بارے میں جاننے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں

جی ساتھین کی حصولیابیوں کے بارے میں جاننے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8912



(Release ID: 1850222) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi